ضلع علی گڑھ میں اب تک اس مہلک وبا سے 32 افراد ہلاک جب کہ 2442 مریض صحتیاب اور 1265 ایکٹیو کیسز ہیں۔
ضلع میں گزشتہ 8 روز سے روزانہ 100 سے زیادہ کورونا کے نئے معاملے درج ہو رہے ہیں۔ گزشتہ شب میں اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، سرکاری اور پرائیویٹ لیب سے 151 مثبت رپورٹ آنے کے ساتھ ہی کل تعداد 3739 ہوگئی ہے۔
لوگوں کی بے احتیاطی کے سبب کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ بازاروں میں خاصی بھیڑ دیکھی جارہی ہے۔ وہیں سوشل ڈسٹنسنگ کا بھی خیال نہیں رکھا جارہا ہے۔
علی گڑھ کے ڈی ایم چند بھوشن سنگھ نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں محفوظ رہیں۔ ضرورت پر ہی گھر سے باہر نکلیں۔
ضلع علی گڑھ میں آج صبح 10:30 بجے تک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 3739 ہے جس میں اب تک 32 اموات ہو چکی ہیں۔