ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں واقع معروف تعلیمی ادارے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) پر علیگڑھ نگر نگم کا 13 کروڑ 77 لاکھ 40 ہزار چھ سو 11 روپے کا پراپرٹی ہاؤس ٹیکس بقایا، اسی ضمن میں اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ریاست کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھا ہے۔
انہوں نے خط میں کہا ہے کہ 'علیگڑھ نگر نگم کے ذریعہ یونیورسٹی کی پراپرٹی پر 137747611 کروڑ روپے کا ٹیکس بقایا دکھایا گیا ہے اور اس کو ادا کرنے کو کہا گیا ہے'۔
یونیورسٹی شعبہ رابطہ عامہ کے ایسوسی ایٹ رکن انچارج ڈاکٹر راحت ابرار نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں بتایا اس 13 کروڑ 77 لاکھ میں سات کروڑ روپے صرف سود کا ہے۔
یونیورسٹی کا یہ کہنا ہے اترپردیش میں جو تعلیمی ادارے ہیں کلاسز، لیپ، ہسپتال اور لائبریری کا پوری طرح سے ہاؤس ٹیکس مفت ہے اس کے اوپر کوئی ہاؤس ٹیکس نہیں لگتا۔
واضح رہے کہ حکومت کا 10 اپریل سنہ 1990 سے یہ قانون ہے کہ جن کا استعمال عوام کرتی ہے اس سب پر ہاؤس ٹیکس مفت ہوتے ہے۔
خیال رہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور بنارس ہندو یونیورسٹی دو مرکزی یونیورسٹی ہیں اور بنارس میں بھی کوئی پراپرٹی ٹیکس نہیں لیا جاتا تو اسی طرح اے ایم یو کا بھی پراپرٹی ٹیکس مفت کیا جائے یہ بات اے ایم یو کی جانب سے لکھی گئی ہے۔
ڈاکٹر راحت ابرار نے مزید کہا اگر حکومت ہمیں پیسہ دیتی ہے کیونکہ یونیورسٹی تو حکومت کے فنڈ سے یو جی سی کے فنڈ سے ہی چلتی ہیں تو ہم یہ ٹیکس ادا کرنے کو تیار ہیں۔