اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز کا نکلنا بدستور جاری ہے۔ آج بھی ضلع میں 10 مثبت کیس ملے ہیں، جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔
آج موصول ہوئی رپورٹ 894 میں 10 مثبت کیس پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔
راحت کی بات یہ بھی ہے کہ آج 30 مثبت مریضوں ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔ اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 212 رہ گئی۔
مظفر نگر میں اب تک 105 سے زائد کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہیں۔ مظفر نگر میں کورونا وائرس کے 10 نئے کیس ملے ہیں۔
ان میں سے کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا اور کچھ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
مظفر نگر میڈیکل کالج میں 72 گھنٹے میں دوسرا خودکشی کا واقعہ
میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریباً 8109 کے قریب متاثرہ افراد کو صحت یاب کر چکی ہے۔