ETV Bharat / state

WORLD AIDS DAY 2021: ادھم پور میں ایڈز کے عالمی دن پر بیداری مہم - یہ مہم پنچایت سے لے کر ضلع سطح تک چلائی گئی

بھارت سمیت پورے ملک میں ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن World AIDS Day یکم دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد اس مہلک مرض کے بارے میں شعور و آگاہی پیدا کرنا، لوگوں کو اس بیماری کے خلاف لڑنے کے لیے متحد کرنا، تو وہیں اس موقع پر ادھمپور میں بھی ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن منایا گیا۔

ادھم پور میں ایڈز کے عالمی دن کے موقع بیداری مہم

author img

By

Published : Dec 1, 2021, 9:41 PM IST

ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر ضلع اسپتال ادھم پور میں ایک بیداری ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ہسپتال کے کیمپس کے باہر سے ٹریننگ کرنے والے طلبہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈز لے کر ایک بیداری ریلی نکالی، جو ادھم پور شہر کے کئی چوک چوراہوں سے گزری۔ اس دوران لوگوں کو ایڈز سے آگاہ کیا۔

ادھم پور میں ایڈز کے عالمی دن کے موقع بیداری مہم

اس موقع پر ادھم پور کے میڈیکل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر کے سی ڈوگرہ کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: World AIDS Day: ایڈز کا عالمی دن2021 بیماری سے متعلق بنیادی باتوں کو سمجھنا ضروری

واضح رہے کہ ایڈز سے بچاؤ کے سلسلے میں ضلع ادھم پور میں بیداری مہم چلائی گئی ہے، یہ مہم پنچایت سے لے کر ضلع سطح تک چلائی جاتی ہے، تاکہ لوگوں کو ایڈز کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہ کیا جا سکے اور اسی کڑی میں آج ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر یہ آگاہی ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر ادھم پور ضلع اسپتال کے سپرٹینڈینٹ ڈاکٹر وجے رینا بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.