ETV Bharat / state

اودھمپور: بائیک چور گینگ کا پردہ فاش، تین جرائم پیشہ گرفتار - جموں و کشمیر کے ضلع اودھمپور

پولیس نے 6 بائیک برآمد کرنے میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس کے مطابق شک کی بنیاد پر جرائم پیشوں کو گرفتار کیا گیا تھا لیکن جب سختی کی گئی تو انہوں نے اپنا جرم قبول کر لیا۔

udhampur
udhampur
author img

By

Published : Jul 22, 2020, 9:42 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اودھمپور میں پولیس نے چوری کی چھ بائیکوں کے ساتھ تین جرائم پیشوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اودھمپور پولیس کے مطابق پولیس نے موٹر سائیکل چوری کرنے والے ایک گینگ کو پکڑا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق کچھ دن پہلے لمبی گلی باشندہ بھرت کمار نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی کہ کسی نے رات کے وقت اس کی موٹر سائیکل نمبر JK14C-0746 چوری کرلی ہے۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے معاملے کی تفتیش شروع کردی۔ شک کی بنیاد پر پولیس نے کچھ لوگوں کوحراست میں لیکر پوچھ گچھ کی۔

جب پولیس نے سختی کی تو تین جرائم پیشوں نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ اس دوران کئی چوری کی بائیک پولیس نے برآمد کی اس کے علاوہ پانچ بائیک شہر کے قریب کاوا علاقے سے بھی برآمد کی گئی۔

پولیس نے 6 چوری کی بائیک کے ساتھ کاوا باشندہ وسیم اکرم، جمو ں کے نگر گوٹا باشندہ نور محمد اور برمین تحصیل رام نگر باشندہ قیوم کو چوری کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ تینوں بائیک چوری کا گینگ چلا رہے تھے اور پولیس نے انہیں گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.