ادھم پور: اتر پردیش کے ضلع میرٹھ دورالہ تھانہ علاقہ میں گزشتہ روز کولڈ اسٹوریج کا بوائلر پھٹنے سے کی عمارت کی چھت گر گئی۔ اس حادثے میں سات مزدوروں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں چھ کا تعلق جموں و کشمیر کے ادھم پور سے ہے جبکہ ایک کا تعلق ضلع رامبن سے ہے۔ اس حادثے میں جموں ڈویژن کے 24 مزدور ملبے تلے دب گئے۔ حادثے میں ادھم پور کے چھ اور رامبن کے ایک مزدور کی موت ہو گئی اور 10 شدید زخمی ہوئے جن میں سے پانچ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ حادثے کے وقت 40 سے زیادہ مزدور ملبے کے نیچے دب گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے وقت مزدور کولڈ اسٹوریج میں کام کر رہے تھے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی اور راحت اور بچاؤ کے کاموں میں لگ گئی۔ ادھم پور کے رام نگر کے جوفڑ کا رہنے والا بلونت اپنے دو بھائی سدیش کمار اور سورج چند کے ساتھ کام کرنے میرٹھ گیا تھا۔ یہ تینوں اس سے پہلے بھی کئی بار میرٹھ میں کام پر جا چکے ہیں۔ جگدیش نامی ٹھیکیدار نے انہیں کام کے لیے لے گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Meerut Cold Storage Building Collapses: میرٹھ میں بوائلر پھٹنے سے سات مزدوروں کی موت،متعدد زخمی
ضلع انتظامیہ نے مزدوروں کے لاشوں کو لانے کے لیے اپنی ٹیم میرٹھ بھیج دی ہے۔ میرٹھ میں پوسٹ مارٹم ہونے کے بعد یہ ٹیم ہفتے کی رات تک لاشوں کے ساتھ ادھم پور پہنچے گی۔ ان کی آخری رسومات اتوار کو ادا کیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے سابق ایم ایل اے چندر ویر کا کولڈ اسٹوریج بوائلر پھٹنے سے عمارت کی چھت گر گئی اور 40 سے زیادہ مزدور نیچے دب گئے۔ بوائلر پھٹنے سے سات مزدوروں کی موت ہوگئی، جبکہ متعدد مزدور زخمی ہوئے ہیں۔ کچھ کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔