ETV Bharat / state

بغیر ماسک کے بازار جانے والوں پر چالان - ادھم پور میں مسلسل کورونا کیسیز

نائب تحصیلدار نے کہا کہ پورے ملک میں کورونا کی دوسری لہر نے قہر مچانا شروع کردیا ہے۔ اس سے صرف محتاط ہوکر بچا جا سکتا ہے۔

not wearing mask
بغیر ماسک
author img

By

Published : Apr 11, 2021, 9:55 PM IST

ضلع ادھم پور میں نائٹ کرفیو لگنے کے بعد ضلع انتظامیہ نے بغیر ماسک کے بازار جانے والے لوگوں پر کاروائی کرنا شروع کر دیا ہے۔ تحصیل دار نے ایک ٹیم کے ساتھ سلاتھیا چوک پر ناکہ لگا کر بغیر ماسک کے بازار جانے والوں کے چالان کاٹے۔

بغیر ماسک

ضلع انتظامیہ نے پورے ضلع میں سبھی تحصیلدار اور نائب تحصیلدار کو کاروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ تحصیل دار کا کہنا ہے کہ چالان کاٹنے کے ساتھ لوگوں کو بیدار بھی کیا جا رہا ہے۔

ادھم پور میں مسلسل کورونا کیسیز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اسی وجہ سے جمعہ کو دیر رات سے ضلع میں نائٹ کرفیو لگا دیا گیا ہے۔ اس دوران سیول ڈیفینس کی ٹیمیں بازار پہنچی اور لوگوں کو بلا وجہ گھر سے باہر نہیں نکلنے کی ہدایت دی۔ وہیں صبح نائب تحصیلدار ادھم پور کی قیادت میں ٹیم نے سلاتھیا چوک پر ناکہ لگا کر بغیر ماسک کے بازار پہنچے لوگوں کے چالان کاٹے۔

یہ بھی پڑھیں: ادھم پور: رمضان میں گھر میں نماز ادا کرنے کی اپیل

نائب تحصیلدار نے کہا کہ پورے ملک میں کورونا کی دوسری لہر نے قہر مچانا شروع کردیا ہے۔ اس سے صرف محتاط ہوکر بچا جا سکتا ہے۔ گھر سے باہر نکلنے پر ماسک ضرور پہنے اور معاشی فاصلے کا بھی خیال رکھیں۔ جانکاری کے مطابق ڈی سی اندو کنول چب نے سبھی نائب تحصیلدار کو بغیر ماسک کے باہر نکلنے والوں پر کاروائی کرنے کی ہدایت دی۔ شہر کے علاوہ رون دومیل، ٹیکری، رام نگر، مجالتا اور دیگر علاقوں میں بغیر ماسک کے باہر نکلنے والوں کے چالان کاٹے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.