ETV Bharat / state

اودھمپور: پینے کے پانی سے محروم ملاڈ گاؤں

شہر سے محض 15 کلو میٹر فاصلے پر واقع گاؤں کی خواتین کو پانی کے لئے 2 سے تین کلو میٹر پیدل چلنا پڑتا ہے۔

people
people
author img

By

Published : Oct 9, 2020, 1:38 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اودھمپور شہر سے محض 15 کلومیٹر فاصلے پر واقع ملاڈ خطہ میں لوگ بنیادی سہولیات حاصل کرنے کے لئے جوجھ رہے ہیں۔ یہاں کے مقامی لوگوں کوپانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اودھمپور: پینے کے پانی سے محروم ملاڈ گاؤں

دیہی خواتین کو دو سے تین کلو میٹر پیدل چل کر پانی کا انتظام کرنا پڑتا ہے تاکہ گھر کا کام پورا کر سکیں۔

مقامی خواتین کا کہنا ہے کہ یہاں ایسی صورتحال بنی رہتی ہے، گاؤں میں جو ہینڈ پمپ لگائے گئے ہیں اس میں پانی نہیں آ رہا ہے۔

مقامی سرپنچ اتم سنگھ کے مطابق ہینڈ پمپ خراب ہونے پر وہ کمپلین کرتے ہیں لیکن اس پر کاروائی میں کافی تاخیر کی جاتی ہے، جس سے دیہی باشندوں کو کوفی دشواری کا سامان کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے علاقے میں پینے کے پانی کے لئے ہنگامہ برپا ہے، خواتین کو پانی لانے کے لئے دو سے تین کلومیٹر پیدل چلنا پڑتا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے ترجیح کی بنیاد پر ملاڈ میں پانی کے مسئلے کو حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

خواتین کو پانی کے لئے 2 سے تین کلو میٹر پیدل چلنا پڑتا ہے

ظاہر ہے عوام کو بنیادی سہولیات مہیا کرانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے لیکن یہاں انتظامیہ نے دیہی باشندوں کو پانی کے لئے مشقت کرنے کے لئے چھوڑ دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.