ادھمپور: جموں و کشمیر کے ادھمپور میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بارڈر سیکورٹی فورس کے 636 نئے کانسٹیبلوں کے کانووکیشن پروگرام میں شامل ہوئے۔ اس موقع پر گورنر نے پریڈ کی سلامی لی۔
اس موقع پر مہمان خصوصی جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے خطاب کیا اور فوج کی شاندار کارکردگی پر ٹرافیاں پیش کی گئیں۔
س کانووکیشن کے دوران ادھم پور سول آرمی، سنٹرل پولیس فورس، مقامی انتظامیہ کے افسران، بارڈر سیکورٹی فورس کے آفیسر پرسنل اور ان کے خاندان کے افراد موجود تھے۔
وہیں فوج میں بھرتی ہونے والے فوجیوں نے کہا کہ وہ ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جان بھی قربان کریں گے۔ ملک کو بچانے کے لیے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ان میں سے کچھ نے کہا کہ فوج میں شامل ہونا اور ملک کا دفاع کرنا ان کا بچپن کا خواب تھا۔
مزید پڑھیں:
اس موقع پر مسٹر پردیپ کٹیال انسپکٹر جنرل، مسٹر سریندر سنگھ کمانڈنگ آفیسر، اسسٹنٹ ٹیسٹنگ سینٹر، ادھم پور نے مہمانِ خصوصی کا استقبال کیا۔