مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ادھم پور میں کورونا بحران سے راحت ملنے کے بعد حکومت نے اسکول کھولنے کے حوالے سے ہدایات جاری کیے ہیں۔ جس وجہ سے شہر کے اندر سرکاری اور نجی اسکولوں کے طلباء نے کورونا ٹیسٹ کروانا شروع کر دیا ہے۔ کچھ پرائیویٹ سکولوں نے اپنے اسکول کے اندر ہی کورونا ٹیسٹ کے لیے کیمپ لگایا ہے تاکہ طلباء کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
دراصل کورونا انفیکشن کے کیسز میں کمی کے بعد حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کو کھولنے کے لیے ہدایات جاری کیں ہیں۔ حال ہی میں حکومت نے کالج کھولنے کے حوالے سے رہنما خطوط جاری کیے تھے لہذا اب اسکولوں کے حوالے سے رہنما خطوط جاری کیے گئے ہیں۔
وہیں کورونا رپورٹ منفی آنے کے بعد دسویں سے بارہویں جماعت کے طلباء اسکول جا سکیں گے۔ طلباء کے لیے آر ٹی پی سی آر سمیت والدین کی اجازت لازمی ہے۔ حکم جاری ہونے کے بعد اسکول انتظامیہ کی جانب سے اس کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
برہمارشی بونرا اسکول میں خصوصی کیمپ لگا کر سیکڑوں طلباء کی اسکریننگ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عسکریت پسندی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا: منوج سنہا
اسکول کے منتظمین نے بتایا کہ اسکول کھلنے کے بعد سب سے پہلے ان کے ٹیسٹ لیے جائیں گے تاکہ طلبا کی آن لائن تعلیم کی جانچ کی جا سکے۔ اس کے بعد سلیبس مکمل کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔ سبھی اسکول اسٹاف نے ویکسین لگوا لی ہے لیکن اسکول کھلنے سے پہلے اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔