ETV Bharat / state

محکمۂ جل شکتی کے خلاف احتجاج - پینے کے لیے پانی صاف پانی کا انتظام نہیں

جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور کے وارڈ نمبر 20 میں کاؤنسلر اور مقامی لوگوں نے محکمۂ جل شکتی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پائپ کی مرمت کا مطالبہ کیا۔

Councilor and local people of W. No. 20 Udhampur strongly protest against Jal Shakti Department

author img

By

Published : Sep 4, 2020, 4:48 PM IST

Updated : Sep 4, 2020, 4:57 PM IST

شہر کے وارڈ نمبر 20 سانگور علاقے کے لوگوں نے آج مقامی کاؤنسلر جگدیش کمار بھاردواج کی سربراہی میں محکمۂ جل شکتی کے خلاف زور دار احتجاج کیا۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی اور محکمۂ جل شکتی کے خلاف ناراضگی ظاہر کی۔

ویڈیو

اس موقع پر معلومات دیتے ہوئے مقامی کونسلر جگدیش کمار بھاردواج نے بتایا کہ 'وارڈ نمبر 20 کے لوگوں کو گذشتہ 15 دنوں سے پینے کے لیے صاف پانی کا انتظام نہیں ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے محکمہ کو آگاہ کیا لیکن 15 دن گزر جانے کے باوجود آج تک محکمہ کی جانب سے پائپ کی مرمت نہیں ہوئی جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے'۔

کونسلر نے بتایا کہ 'انہوں نے اس مسئلے کے بارے میں محکمہ کے ایگزیکٹیو آفیسرز، اے ای ای، جے ای اور لائن مین سے بات کی لیکن انہوں نے کوئی کارروائی نہیں کی جس کی وجہ سے انہیں آج مقامی لوگوں کے ساتھ احتجاج کرنا پڑا۔'

انہوں نے کہا کہ وہ جب محکمہ کے عہدیداروں کے پاس جاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ پائلٹ پروجیکٹ کے تحت ہمارے پاس مناسب افرادی قوت موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے یہ کام نہیں ہو سکتا ہے۔

بھاردواج نے کہا کہ اگر ان کے پاس افرادی قوت نہیں ہے تو وہ دفتر میں بیٹھ کر کیا کر رہے ہیں۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ سے مطالبہ کیا کہ بڑے پائپ سے نکلنے والے پانی کو ترجیحی بنیادوں پر بند کیا جائے اور لوگوں کو پینے کے لیے پانی دیا جائے۔ انہوں نے محکمہ کو متنبہ کیا کہ اگر ان کے مطالبات کو پورا نہیں کیا گیا تو آنے والے دنوں میں ان کا مظاہرہ سخت ہوجائے گا جس کی ذمہ داری محکمہ پر ہوگی۔

Last Updated : Sep 4, 2020, 4:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.