ETV Bharat / state

Meerut Cold Storage Accident کولڈ اسٹوریج حادثے میں ہلاک ہوئے مزدوروں کی لاشیں ادھم پور پہنچیں

author img

By

Published : Feb 26, 2023, 1:14 PM IST

Updated : Feb 26, 2023, 1:54 PM IST

میرٹھ کے کولڈ اسٹوریج میں ہلاک ہوئے چھ مزدروں کی لاشیں آج صبح ادھم پور پہنچیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
کولڈ اسٹوریج حادثہ

ادھم پور: ریاست اتر پردیش کے میرٹھ کے کولڈ اسٹوریج ہلاک ہوئے ادھم پور ضلع کے چھ مزدوروں کی لاشیں آج صبح ادھم پور پہنچیں۔ مہلوکین کی لاشیں ایمبولینس کے ذریعے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر لائی گئی۔ ضلع انتظامیہ کی ایک ٹیم مجسٹریٹ کی صدارت میں اترپردیش کی گئی تھی جہاں سے وہ تمام قانونی کارروائی کے بعد آج صبح ان لاشوں کو لے کر واپس ادھمپور پہنچی۔ ان تمام مزدوروں کی لاشیں ان کے آبائی گاؤں روانہ کردی گئی ہے اور آج شام ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

اتر پردیش انتظامیہ کی جانب سے ادھم پور انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کی گئی اور اتر پردیش پولیس فورس کی مدد سے ہی یہ لاشیں ادھم پور ضلع دفتر پہنچی۔ وہیں زخمیوں کو بھی واپس لایا گیا ہے۔ ان میں سے بعض زخمیوں، جن کی حالت ٹھیک ہے، کو ایمبولینس کے ذریعے ان کے گھروں کو بھیج دیا گیا ہے۔ بتادیں کہ اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کو فیکٹری کے مالک نے دو دو لاکھ اور زخمی ہونے والوں کو 25،000 بطور معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ ضلع انتظامیہ یا جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کے لیے کوئی مالی امداد کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے کیونکہ دو لاکھ روپے سے کچھ بھی ہونے نہیں والا ہے۔ انہیں 50 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے۔ واضح رہے کہ جمعہ کو میرٹھ کے دورالہ تھانہ علاقے میں بوائلر پھٹنے سے کولڈ اسٹوریج کی چھت گر گئی تھی اس حادثے میں سات مزدوروں کی موت ہوگئی تھی جب کہ متعدد مزدور زخمی ہوئے تھے۔ جن کا تعلق ادھم پور سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں : Meerut Cold Storage Accident میرٹھ کولڈ اسٹوریج حادثہ، ادھم پور کے تحصیلدار میرٹھ پہنچے

Last Updated : Feb 26, 2023, 1:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.