وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی صدر وائی ایس شرمیلا نے ریاست کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے نوٹیفکیشن جاری کرنے ریاستی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے ہر منگل کو ایک دن کی اپنی بھوک ہڑتال کے حصہ کے طور پر آج ضلع میدک میں بھوک ہڑتال منعقد کی۔
قبل ازیں انہوں نے ضلع کے گجویل منڈل کے اننت راؤ پلی میں، کے راجو نامی نوجوان کے غمزدہ خاندان سے اس کے مکان پہنچ کر ملاقات کی اور پُرسہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں:یکم ستمبر سے تعلیمی ادارے نہیں کھولے جائیں گے: تلنگانہ ہائی کورٹ
راجو نے ملازمت نہ ملنے پر مایوسی کے عالم میں خودکشی کرلی تھی۔ شرمیلا نے اس کے ارکان خاندان کو پُرسہ دینے کے ساتھ ساتھ اس کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں شرمیلا ضلع کے گنڈناپلی گاؤں میں بنائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچیں اور اپنی بھوک ہڑتال کا آغاز کیا۔
یو این آئی