کریم نگر: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ وہ تلنگانہ میں تبدیلی کی لہر دیکھ رہے ہیں اور اگلے پانچ سال ریاست کی ترقی کے لیے اہم ہیں۔ مودی نے کہا کہ ''پہلی بار تلنگانہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت بنے گی اور پسماندہ طبقہ (بی سی) کا لیڈر وزیر اعلیٰ ہوگا۔ کریم نگر کے لوگوں نے حضور آباد ضمنی انتخاب میں وزیر اعلیٰ اور بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے صدر کے چندر شیکھر راؤ کی شکست کا ٹریلر دکھایا۔ اب اسمبلی الیکشن میں آپ انہیں گھر بھیجنے جارہے ہیں۔ تلنگانہ میں بی جے پی کی حکومت بنانا بہت ضروری ہے، کیونکہ 2024 میں بی جے پی دوبارہ مرکز میں برسراقتدار آئے گی اور ڈبل انجن والی حکومت کی تشکیل سے ریاست میں ترقی اور پیشرفت میں تیزی آئے گی۔
-
#WATCH | PM @narendramodi addresses a public meeting in poll-bound Telangana's Karimnagar
— DD News (@DDNewslive) November 27, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
"We will form a government in Telangana," says PM Modi in Karimnagar@PMOIndia #PMModi pic.twitter.com/KbI89jrSuC
">#WATCH | PM @narendramodi addresses a public meeting in poll-bound Telangana's Karimnagar
— DD News (@DDNewslive) November 27, 2023
"We will form a government in Telangana," says PM Modi in Karimnagar@PMOIndia #PMModi pic.twitter.com/KbI89jrSuC#WATCH | PM @narendramodi addresses a public meeting in poll-bound Telangana's Karimnagar
— DD News (@DDNewslive) November 27, 2023
"We will form a government in Telangana," says PM Modi in Karimnagar@PMOIndia #PMModi pic.twitter.com/KbI89jrSuC
انہوں نے کہا کہ ’’ہم دکھائیں گے کہ تلنگانہ کس طرح ملک میں نمبر ایک بنے گا۔ آپ تلنگانہ کے مستقبل کو قسمت پر نہیں چھوڑ سکتے۔ ہمیں خیال رکھنا ہوگا۔ ہر ریاست سمیت ملک کی ترقی ہمارے لیے اہم ہے۔ جب بھی آپ لوگوں کو بتائیں گے کہ آپ نے ترقی کے لیے، ملک کے فخر کے لیے، عوامی حمایت کے لیے اور غریبوں کی بھلائی کے لیے ووٹ دیا ہے، عوام کے ذہن میں ایک ہی نام آتا ہے اور وہ ہے بی جے پی۔ میں تبدیلی کی ہوائیں دیکھ رہا ہوں۔" انہوں نے کہا، ’’تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) اور کانگریس نے آپ کو دھوکہ دینے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا۔ بدعنوانی کرپشن اور خوشامد میں دونوں جماعتوں کے نام آپ کے ذہن میں آئیں گے۔ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ کانگریس ایم ایل اے پارٹی کے ساتھ رہیں گے۔ وہ بی آر ایس میں شامل ہوں گے۔ اگر آپ بی آر ایس کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں تو بی جے پی کو ووٹ دیں۔
-
"No guarantee when Congress MLAs will join...": PM Modi in Karimnagar
— ANI Digital (@ani_digital) November 27, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Read @ANI Story | https://t.co/4LHXlF9DZe#PMModi #TelanganaElections2023 #BRS #BJP #Congress pic.twitter.com/SE2vR42ICe
">"No guarantee when Congress MLAs will join...": PM Modi in Karimnagar
— ANI Digital (@ani_digital) November 27, 2023
Read @ANI Story | https://t.co/4LHXlF9DZe#PMModi #TelanganaElections2023 #BRS #BJP #Congress pic.twitter.com/SE2vR42ICe"No guarantee when Congress MLAs will join...": PM Modi in Karimnagar
— ANI Digital (@ani_digital) November 27, 2023
Read @ANI Story | https://t.co/4LHXlF9DZe#PMModi #TelanganaElections2023 #BRS #BJP #Congress pic.twitter.com/SE2vR42ICe
انہوں نے کہا کہ کانگریس نے آنجہانی وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کی ان کی زندگی کے دوران اور ان کی موت کے بعد بھی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا، "بی آر ایس اور کانگریس دونوں خاندانی پارٹیاں ہیں اور وہ اعلیٰ عہدے پرصرف اپنے خاندان کے افراد کے بارے میں ہی سوچ سکتے ہیں، لیکن آپ کے بچوں کے بارے میں نہیں۔ وہ بچوں کا مستقبل تباہ کر دیں گے۔ وہ دونوں ایک جیسے ہیں۔ ان سے ہوشیار رہیں۔" وزیر اعظم نے کہا، ''بی جے پی تلنگانہ کا فخر بڑھا سکتی ہے۔ خاندانی جماعتیں قوانین کی بھی پرواہ نہیں کریں گی۔ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) نے یہاں اپنا سر اٹھایا ہے۔ اس علاقے میں نکسلی تشدد بھی ہوا ہے۔ ہم نے اس پر مضبوطی سے قدم رکھا ہے اور کے سی آر نے فائدہ اٹھایا۔
مزید پڑھیں: بی جے پی کو برسراقتدارلانے پر تلنگانہ میں پسماندہ طبقات کے لیڈر کو وزیراعلی بنایا جائے گا: مودی
کریم نگر کو لندن میں تبدیل کرنے کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے وعدے کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے حیرت کا اظہار کیا کہ اس کا کیا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کالیشورم کے ساتھ جوہوا پورے ملک نے دیکھا ہے اور اس کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا، ’’مسٹر راؤ تانترکوں میں پختہ یقین رکھتے ہیں، جنہوں نے ان سے کہاتھا کہ مودی کا سایہ بھی ان کے خوابوں کو تباہ کر دے گا۔ تب سے وہ مجھ سے بچتے رہے ہیں۔ ایسا شخص آپ کے خوابوں کو کیسے پورا کر سکتا ہے؟" انہوں نے لوگوں سے تیزی سے ترقی کے لئے بی جے پی کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ بعد میں مسٹرمودی نے حیدرآباد کے اندرا پارک میں این ٹی آر اسٹیڈیم میں منعقدہ 'کوٹی دیپوتسوم' میں بھی شرکت کی۔
یو این آئی