ETV Bharat / state

ووٹرز کاردعمل شاندار رہا ہے، جیت کے لئے بہت پراعتماد ہوں، اظہرالدین - محمد اظہرالدین جوبلی ہلز حلقہ سے کانگریس کے ٹکٹ پر

اظہر الدین نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ میں جیت کے لئے بہت پراعتماد ہوں، دراصل، یہ میرے لیے کوئی نیا میچ نہیں ہے۔ میں اس سے پہلے بھی ایک دو بار الیکشن لڑ چکا ہوں۔ETV Bharat Exclusive Interview with Azharuddin

اظہرالدین
اظہرالدین
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 13, 2023, 10:02 PM IST

محمد اظہرالدین نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کی

حیدرآباد: ہندوستان کے سابق کپتان محمد اظہرالدین جوبلی ہلز حلقہ سے کانگریس کے ٹکٹ پر تلنگانہ کے آئندہ انتخابات میں مقابلہ کررہے ہیں۔اظہر الدین اپنی جیت کے لیے پراعتماد ہیں۔ اظہر کا کہنا ہے کہ ووٹرز کاردعمل شاندار رہا ہے۔

اظہر الدین نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ میں جیت کے لئے بہت پراعتماد ہوں، دراصل، یہ میرے لیے کوئی نیا میچ نہیں ہے۔ میں اس سے پہلے بھی ایک دو بار الیکشن لڑ چکا ہوں۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ الیکشن مختلف ہے کیونکہ یہ میرا گھر ہے۔ یہاں کے لوگ مجھ سے پیار کرتے ہیں۔ مجھے جوبلی ہلز کے عوام کی طرف سے جو ردعمل مل رہا ہے، وہ شاندار ہے۔ میرا حلقہ شاندار ہے، لوگ بہت اچھے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ کام ہو ۔ میں بہت خوش ہوں اور میں ان تمام تعریفوں سے لطف اندوز ہو رہا ہوں جو مجھے مل رہے ہیں۔ اظہر الدین نے 1992، 1996 اور 1999 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں ہندوستان کی قیادت کر چکے ہیں۔

ساٹھ سالہ محمد اظہرالدین وسطی حیدرآباد کے یوسف گڈا میں انتخابی مہم - پدیاترا پر تھے۔ اس دوران اظہر الدین نے اپنے اور اپنی پارٹی کے پارٹی کے لیے شہریوں سے ووٹ مانگے۔

اظہرالدین اتر پردیش کے مرادآباد سے رکن پارلیمان رہ چکے ہیں۔ اظہر الدین کو یقین ہے کہ کانگریس 3 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی کے بعد تلنگانہ میں اقتدار میں آئے گی۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا تلنگانہ میں کانگریس برسراقتدار آئے گی، اظہر نے کہا، ’’ہاں ضرور‘‘۔

سابق ہندوستانی بلے باز نے تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ اور بی آر ایس پر یہ کہتے ہوئے تنقید کی کہ پچھلے نو سالوں میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے۔ کیونکہ پچھلے نو سالوں سے کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے، اس لیے آپ ترقی - ترقی - 'بنگارو' تلنگانہ (سنہری تلنگانہ) کہہ رہے ہیں، لیکن اگر آپ اسے دیکھیں تو کوئی بنگارو تلنگانہ نہیں ہے،" اظہر الدین نے مزید کہا۔

اظہر نے کہا یہ جوبلی ہلز کا حلقہ ہے، نام بہت بڑا ہے، جب آپ جوبلی ہلز کہتے ہیں تو سب سمجھتے ہیں کہ یہاں ارب پتی رہتے ہیں، لیکن اگر آپ یہاں آکر راستہ دیکھیں میرا مطلب ہے کہ حلقہ دیکھیں، اظہر نے کہا کہ میں جب شروع میں یہاں آیا تو مجھے لگا کہ ترقی ہوگی، لیکن مجھے لگتا ہے کہ وقت کے ساتھ ہم ترقی کریں گے۔ایم ایل اے بنیں گے اور حلقے کی ترقی کریں گے،" اظہر الدین نے مزید کہا۔

فرسٹ کلاس 15,855 رنز بنانے والے اظہر الدین کو لگتا ہے کہ جوبلی ہلز میں کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے۔

"میرے نزدیک ترقی غریبوں کی ترقی ہے، ترقی بڑی بڑی عمارتیں بنانا اور بڑے بڑے لوگوں کو لانا نہیں ہے،نوکریاں نہیں ہیں، اگر آپ یہاں رہنے والے لوگوں کی ترقی نہیں کرتے تو میرا مطلب ہے کہ کوئی ترقی نہیں ہوئی،" اظہر الدین نے کہا۔

"سیاسی فتوحات ہمیشہ پیاری ہوتی ہیں کیونکہ جب میں یہاں آیا تھا تو تقریباً 14 سال ہوچکے ہیں، ہندوستانی ٹیم میں کھیلنے میں مجھے تقریباً 12 سال لگے۔ لیکن رکن پارلیمنٹ بننے میں مجھے صرف ایک مہینہ لگا۔ اور اب یہاں بھی وہی بات ہے، امید ہے ایم ایل اے بننے کے لیے صرف ایک مہینہ لگے گا گا۔ سیاست میں جو نتائج ہمیں ملتے ہیں وہ بہت جلد ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کانگریس رہنما اظہرالدین اور وشنو وردھن ریڈی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ

تلنگانہ میں 30 نومبر کو 119 سیٹوں کے لیے پولنگ ہوگی۔ کانگریس 117 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے جبکہ اس کی حلیف سی پی آئی نے دو سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.