حیدرآباد: اگنی پتھ اسکیم کے خلاف تلنگانہ کے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں گزشتہ روز کئے گئے پُرتشدد احتجاج کے سلسلہ میں پولیس نے تشدد کو بھڑکانے کے الزام میں اے سباراو نامی شخص کو احتیاطی طورپر حراست میں لے لیا۔ Defense Academy Official in Custody
اے پی کے ضلع پرکاشم کے کھمبم سے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔سباراو نرساراوپیٹ میں سائی ڈیفنس اکیڈیمی کا ڈائرکٹر ہے۔اس پُرتشدد احتجاج میں اس کا ہاتھ ہونے کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس نے اس کو حراست میں لے لیااور اس کونرساراو پیٹ منتقل کردیاگیا۔
سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں پیش آئے اس تشدد کے سلسلہ میں پولیس نے مزید 30افراد کو حراست میں لے لیا۔اس تشدد میں تقریبا 12نوجوانوں نے اہم رول ادا کیاجن کو حراست میں لے لیاگیا۔فوج میں ملازمت کے خواہشمندوں کو اشتعال دلانے کے پولیس کو شواہد ملے ہیں۔
- یہ بھی پڑھیں: Agnipath Protest in Hyderabad: اگنی پتھ اسکیم مخالف مظاہرے میں ورنگل کے ایک شخص کی موت
بتایاجاتا ہے کہ اس تشدد سے پہلے واٹس اپ گروپس بنائے گئے تھے جس میں اس تشدد کے لئے مبینہ طورپر اکسایاگیا۔یہ واٹس اپ گروپس مختلف ناموں سے بنائے گئے تھے۔تشدد میں حصہ لینے والوں کے واٹس اپ چیاٹس تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئے ہیں۔ساتھ ہی سباراو کی تصویر بھی وائرل ہوگئی جس کے پیش نظرپولیس نے اس کو حراست میں لے لیا۔پولیس ان سے پوچھ گچھ کررہی ہے تاکہ حقائق کے بارے میں معلومات ہوسکیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ کوچنگ سنٹر کے مالک کی ایما پر ہی نوجوان بڑی تعداد میں ریلوے اسٹیشن سکندرآبا دپہنچے جہاں انہوں نے تشدد برپاکیا۔
یو این آئی