ETV Bharat / state

International Yoga Day 2022: یوگا کو روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنائیں: وینکیا نائیڈو - یوگا کی قدیم سائنس دنیا کے لیے بھارت کا انمول تحفہ ہے

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ یوگا قدیم سائنس دنیا کے لیے بھارت کا انمول تحفہ ہے اور انہوں نے سبھی سے کہا کہ وہ یوگا کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنائیں۔ VP Naidu on Yoga day

یوگا کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنائیں اور اس کے فوائد حاصل کر یں : نائیڈو

author img

By

Published : Jun 21, 2022, 5:21 PM IST

حیدرآباد: نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے سکندرآباد کے پریڈ گراؤنڈ میں وزارت سیاحت کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام میں سینکڑوں دیگر شرکاء کے ساتھ یوگا کے بین الاقوامی دن کی تقریبات میں شرکت کی۔ نائب صدر جمہوریہ نے یوگا اور پروگرام کے شرکاء سے خطاب کیا۔ VP Naidu performed Yoga

خطاب میں نائیڈو نے کہا کہ یوگا قدیم سائنس دنیا کے لیے بھارت کا انمول تحفہ ہے اور انہوں نے سبھی سے کہا کہ وہ یوگا کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنائیں اور اس کے فوائد حاصل کریں۔ انہوں نے صحت مندی کے ایک حل کے طور پر یوگا کے بارے میں مزید تحقیق کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔International Yoga Day 2022

یوگا کے معنی ’جُڑنا ’ یا ’اتحاد‘ کے طور پر بیان کرتے ہوئے، وینکیا نائیڈو نے کہا کہ یہ دماغ اور جسم اور انسان اور فطرت کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی پر زور دیتا ہے۔ انہوں نے کہا’’اس موقع پر، میں سبھی سے اپیل کروں گا کہ وہ سماج کے تمام طبقات کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کے لیے کام کریں‘‘۔

یوگا کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنائیں اور اس کے فوائد حاصل کر یں : نائیڈو
یوگا کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنائیں اور اس کے فوائد حاصل کر یں : نائیڈو

نائب صدر جمہوریہ نے ہندوستان کے قدیم فلسفہ سے تحریک حاصل کرنے اور نہ صرف اپنے دماغوں اور جسموں کی کایا پلٹ کرنے بلکہ ملک کی مجموعی کایا پلٹ کے لئے بھی کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ گیتا کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے’یوگا کام کرنے کہ مہارت‘ ہے اور انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ یہ ملک کو آگے لے جانے کے لیے ہندوستان کے ہر ایک باشندے کے واسطے ’منتر‘ بن جائے۔ انہوں نے کہا کہ ’’اگر آپ اپنے پسندیدہ میدان میں بہترین کام کرتے ہو اور اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیتے ہو تو ملک یقینی طو پر تیز رفتاری سے ترقی کرے گا‘‘۔VP Naidu on Yoga day

انسان کی زندگی میں اچھی صحت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، مسٹر نائیڈو نے شہریوں میں اچھی صحت اور خوشی کو فروغ دینے کے لیے ’یوگا کے بین الاقوامی دن‘ جیسی تقریبات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

یوگا ڈے کے لئے اس سال کی تھیم - ’یوگا فار ہیومینٹی‘ کا ذکر کرتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ نے عوام میں مجموعی جسمانی اور ذہنی صحت اور بہبود کو یقینی بنانے میں یوگا کے رول پر زور دیا۔ کووڈ۔ 19 عالمی وبا کی وجہ سے ذہنی صحت کے مسائل میں ہونے والے اضافے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی وبا نے نے لچک پیدا کرنے اور صحت کو بہتر بنانے میں یوگا کی اہمیت میں مزید اضافہ کیا ہے۔

یوگا کو فروغ دینے کی کوششوں کے لیے مرکزی وزارت ثقافت کی ستائش کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ یوگا فطرت کے ساتھ ہم آہنگی، تمام جانداروں سے محبت اور روحانیت کی ہندوستانی ثقافت کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہمیں اپنے آباؤ اجداد کے اس شاندار تحفے پر فخر کرنا چاہیے اور انسانیت کی وسیع تر فلاح کے لیے پوری دنیا میں یوگا کو پھیلانا اور فروغ دینا چاہیے۔‘‘

نائب صدر جمہوریہ نے یہ بھی کہا کہ یوگا میں عمر، ذات، مذہب اور خطوں کی کوئی بندش نہیں ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ’’ آفاقی‘‘ ہے اور لوگوں سے کہا کہ وہ یوگا کی مشق کریں، اس کی تشہیر کریں اور فخر محسوس کریں۔

مرکزی وزیر جی کشن ریڈی، اولمپیئن پی وی سندھو اور دیگر نے اس شاندار تقریب میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : International Yoga Day 2022: اچھی صحت انسان کی سب سے بڑی دولت: نقوی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.