محکہ بائیو ٹکنالوجی کی جانب سے یونیورسٹی آف حیدرآباد کی نشاندہی شہر میں کوویڈ۔19 ٹسٹنگ سنٹر کے طور پر کی گئی ہے۔
پروفیسر اپا راؤ نے مزید بتایا کہ فیکلٹی، طلبا اور ریسرچ اسکالرس پر مشتمل بیس والنٹرس کا انتخاب عمل میںلایا گیا ہے جنہیں بائیو سیفٹی لیول II لباریٹری میں ٹریننگ دی جائے گی۔
والنٹرس ٹسٹنگ عمل سےقبل سی سی ایم بی میں تربیت حاصل کریں گے۔ آر این اے آئسولیشن سے نمٹنے اور کیو پی سی آر انجام دینے جیسے امور کی صلاحیت کے حامل افراد کو والنٹرس منتخب کیا گیا ہے جو سی ڈی ایف ڈی میں ٹسٹنگ کرنے کے خواہشمند ہیں۔
اپاراؤ نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جاری لڑائی میں اس ٹسٹنگ سنٹر سے ریاست کو تقویت حاصل ہوگی۔