ETV Bharat / state

Youth Suicide: 'تلنگانہ میں بے روزگارنوجوانوں کی خودکشی، سرکاری قتل ہے'

کانگریس رہنما ہنمنت راو (V Hanumanth Rao) نے منچریال ضلع کے ببیرچلکا دیہات میں خودکشی کرنے والے نوجوان مہیش کے ارکان خاندان کو پُرسہ دیا۔

تلنگانہ میں بے روزگارنوجوانوں کی خودکشی، سرکاری قتل ہے

author img

By

Published : Nov 24, 2021, 10:27 PM IST

تلنگانہ کانگریس کے سینئر رہنما و سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راو نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں بے روزگارنوجوانوں کی خودکشی، سرکاری قتل ہے۔

انہوں نے کہاکہ بے روزگارنوجوانوں کی خودکشی کے معاملہ پر وزیراعلی کے چندرشیکھرراؤ کی جانب سے ردعمل کا اظہار نہ کرنا شرم کی بات ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ریاست میں کانگریس کے برسراقتدارآنے کے بعد سرکاری ملازمتوں کو پُرکرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔

منچریال ضلع کے ببیرچلکا دیہات میں خودکشی کرنے والے نوجوان مہیش کے ارکان خاندان کو ہنمنت راو نے پُرسہ دیا۔

ریاست تلنگانہ کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے سرکاری ملازمتوں کا اعلامیہ جاری کرنے میں حکومت کی ناکامی پر مایوس ہوکر اس نے خودکشی کرلی تھی۔ہنمنت راو نے اس نوجوان کے پورٹریٹ پر پھول نچھاور کئے۔ساتھ ہی انہوں نے اس کے خاندان کو 50ہزارروپئے کی مالی مدد بھی کی۔انہوں نے کہاکہ اس مسئلہ پر حکومت پر دباو ڈالنے کی ضرورت ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.