راؤ نے کابینہ کی میٹنگ کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ملازمین کی ڈیوٹی پر واپسی کے لئے کوئی شرط نہیں لگائی جائے گی تاکہ ملازم خوشی سےکام پر واپس آ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ضروری ہوا تو 100 کروڑ روپے کارپوریشن کو فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ 52 دن کی ہڑتال کی مدت کے دوران جن ملازمین کی موت ہو گئی تھی، ان کے خاندان کے اراکین کو آر ٹی سی میں یا سرکاری نوکری فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد کارپوریشن کے وجود کو یقینی بنانا ہے جس کے لئے ہر ڈپو میں ملازم یونین کی جگہ حکومت کی فلاحی کونسل قائم کی جائے گی۔
راؤ نے یہ بھی اعلان کیا کہ کرایہ میں پیر کے روز سے 20 پیسے فی کلومیٹر کا اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عارضی ملازمین کے معاملے میں بھی حکومت ہمدردی کے ساتھ غور کرے گی۔