تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگذارصدر و ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق وشہری ترقی تارک راما راؤ نے واضح کیا ہے کہ پارٹی کی یوم تاسیس کی تقریب جشن کے طور پر منائی جائیں گی۔ KCR Announces To Celebrate TRS Foundation Day On April 27 In Hyderabad
وزیر موصوف نے ایم ایل اے ایم گوپی ناتھ اور ایم ایل سی نوین راؤ کے ساتھ ہائی ٹیکس میں منعقد ہونے والی ٹی آر ایس پلینری کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی عزت نفس اور وجود کی علامت کے طور پر ٹی آر ایس کی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ تارک راما راؤ نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی کی تشکیل کی 21 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایچ آئی سی سی میں یہ تقریب شاندار پیمانہ پر منعقد کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں 3000 افراد کی شرکت متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں شرکت کیلئے آنے والوں کو پاسس جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کل دوپہر جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کریں گے۔ انہوں نے موضع کی سطح پر ٹی آر ایس کا جھنڈا لہرانے کا کیڈرکو مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ 3,600 قصبوں میں پرچم لہرایا جانا چاہیے۔
یو این آئی