ETV Bharat / state

کےسی آر، نے پروفیسر جئے شنکر کو خراج عقیدت پیش کیا - پروفیسر جئے شنکرکی یوم پیدائش

'پروفیسر جئے شنکر نے تلنگانہ ریاست کو حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کی تھی اور سنہرے تلنگانہ کی راہ ہموار کی تھی۔'

کےسی آر،نےپروفیسر جئے شنکر کو خراج عقیدت پیش کیا

author img

By

Published : Aug 6, 2020, 5:17 PM IST

تلنگانہ کے نظریہ ساز پروفیسر جئے شنکر کو آج ان کی یوم پیدائش کے موقع پر تلنگانہ بھرمیں یاد کیا گیا۔

پروفیسر جئے شنکر نے 1952سے تلنگانہ کو ریاست کادرجہ دلانے کے لئے جدوجہد کی تھی۔وہ اس میں کافی سرگرم تھے۔وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے علاوہ ریاستی وزرا اور اہم شخصیات نے ان کو خراج پیش کیا۔

اپنے پیام میں وزیراعلی نے کہا کہ پروفیسر جئے شنکر نے تلنگانہ کی تحریک اور نظریہ کو پھیلانے کے لئے کافی جدوجہد اور مساعی کی۔ان کی زندگی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔پروفیسر جئے شنکر کا مقصد تمام شعبہ جات میں جامع ترقی کے ساتھ علحدہ ریاست کو حاصل کرنا تھا۔

وزیر خزانہ ہریش راو نے انھیں ٹوئیٹر کے ذریعہ خراج پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ پروفیسر جئے شنکر نے تلنگانہ ریاست کو حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کی تھی اور سنہرے تلنگانہ کی راہ ہموار کی تھی۔اسی دوران وزیر ایس ٹی و بہبودی خواتین واطفال ستیہ وتی راتھوڑ نے حکمران جماعت ٹی آرایس کے ہیڈ کوارٹرس تلنگانہ بھون میں جئے شنکر کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔

ساتھ ہی پارٹی کے دیگر رہنماوں نے بھی پروفیسر جئے شنکر کو خراج پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کویاد کیا۔اسی دوران تلنگانہ جاگروتی کی سربراہ و سابق رکن پارلیمان کے کویتا جو وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی دختر ہیں نے بھی پروفیسر جئے شنکر کو خراج پیش کیا اورکہا کہ ان کی یوم پیدائش کے موقع پر ایک گیت جاری کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:تیلگوریاستوں میں کورونا کا قہر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.