ETV Bharat / state

PM Visit to Hyderabad: وزیراعظم کے دورۂ حیدرآباد میں رکاوٹ، قبائلی طلبہ کا انتباہ - قبائلی طلبہ کا مودی حیدرآباد دورہ روکنے کا انتباہ

وزیراعظم 5 فروری کو حیدرآباد کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس سلسلے میں آج حیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی آرٹس کالج کے قریب قبائلی طلبہ کی تنظیموں نے انتباہ کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات نہیں مانے جاتے ہیں تو وزیراعظم کے دورے میں رکاوٹ پیدا کی جائے گی۔ انہوں نے مودی زیر قیادت مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ قبائلیوں کی اضافی آبادی کے پیش نظر اس طبقہ کو ریزرویشن کی حد میں اضافہ کیا جائے۔ PM Visit to Hyderabad

وزیراعظم کے دورہ حیدرآباد میں رکاوٹ
وزیراعظم کے دورہ حیدرآباد میں رکاوٹ
author img

By

Published : Feb 2, 2022, 1:27 PM IST

قبائلی طلبہ کی تنظیموں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ میں رکاوٹ پیدا کی جائے گی۔ شہر حیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی آرٹس کالج کے قریب طلبہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ان طلبہ نے کہا کہ تلنگانہ کو ریاست کادرجہ دیئے جانے کے بعد تلنگانہ میں قبائلیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ Tribal Students Protest Against PM Visit to Telanagana

انہوں نے مودی زیر قیادت مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس اضافی آبادی کے پیش نظر اس طبقہ کو ریزرویشن کی حد میں اضافہ کیا جائے۔ Tribal Students Demand Reservation

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے جاریہ بجٹ سیشن کے دوران قبائلیوں کو ریزرویشن کی حد میں اضافہ کا بل منظور کیا جائے۔ بصورت دیگر وزیراعظم مودی کے دورہ حیدرآباد میں رکاوٹ پیدا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم 5 فروری کو حیدرآباد کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں وہ شہر کے نواح میں واقع شمس آباد کے چناجئیر سوامی کے آشرم میں 11ویں صدی کے سماجی جہدکار رامانجا چاریہ کے 216 فٹ کے مجسمہ کی نقاب کشانی کرنے والے ہیں۔ ان کے دورہ کے سلسلہ میں وسیع تر انتظامات کئے جارہے ہیں۔

یو این آئی

مزید پڑھیں: CM KCR on Budget: بی جے پی حکومت کو اکھاڑ کے خلیجِ بنگال میں پھینک دینا چاہیے، کے سی آر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.