ETV Bharat / state

تلنگانہ کے پرگی ٹاون میں تبلیغی جماعت کے اجتماع کا آغاز

Three days tablighi jamaat ijtema in Pargi, Vikarabad ریاست تلنگانہ کے ضلع وقار آباد کے پرگی ٹاون میں تبلیغی جماعت کے سہ روزہ اجتماع کا آج سے آغاز ہوگیا ہے۔ حکومت کی جانب سے اجتماع کے لئے فنڈز جاری کرنے پر ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔ جس پر کورٹ نے حکومت کو نوٹس جاری کی ہے۔

tablighi jamaat ijtema
tablighi jamaat ijtema
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 6, 2024, 12:18 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے وقار آباد ضلع کے پرگی ٹاون میں تبلیغی جماعت کا اجتماع ہفتہ کو شروع ہوگیا ہے۔ اس سہ روزہ صوبائی اجتماع میں بڑی تعداد میں فرزندان توحید شرکت کررہے ہیں۔ آج یعنی 6 جنوری کو فجر کی نماز سے اس کا آغاز ہوگیا ہے پیر کی دوپہر بعد نماز ظہر اختتام کو پہنچے گا۔ تلنگانہ اور آندھراپردیش کے علاوہ پڑوسی ریاست کرناٹک اور مہاراشٹرا سے بھی تبلیغی جماعت کے کارکنوں کی بڑی تعداد اس اجتماع میں شرکت کررہی ہے۔

تلنگانہ حکومت نے وقف بورڈ کی جانب سے اجتماع کے انتظامات کے لئے 2 کروڑ 45 لاکھ 93 ہزار 847 روپے جاری کئے ہیں جس میں اجتماع گاہ میں قائم کئے گئے دو عارضی تالابوں کے لئے 85 لاکھ اور عارضی تالابوں سے وضو خانوں تک پانی سربراہ کرنے کے لئے ڈالے گئے پائپ لائن پر 68 لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پرگی منڈل کے قریب میں واقع نعمت نگر کی 180 ایکر اراضی پر اجتماع کے انتظامات کئے گئے ہیں جہاں 130 ایکر پر اجتماع ہوگا جبکہ 50 ایکر پر پارکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

تقریباً 4 لاکھ افراد کی شرکت کے پیش نظر اجتماع میں بڑے پیمانے پر طعام اور وضوکے انتظامات کئے گئے ہیں۔ یہاں دو بڑے عارضی تالاب بنائے گئے ہیں جس میں ہر ایک تالاب میں ایک کروڑ لیٹر پانی کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ اس کے علاوہ شرکاء کے لئے تین دن کے کھانے کے لئے 26 باورچی خانے قائم کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: جے پور: تین روزہ تبلیغی جماعت کے اجتماع کا آغاز

واضح رہےکہ تلنگانہ حکومت نے وقف بورڈ کی جانب سے اجتماع کے انتظامات کے لئے 2 کروڑ 45 لاکھ 93 ہزار 847 روپے جاری کئے ہیں جس کے خلاف بی جے پی نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور تبلیغی جماعت کے اجتماع کے لئے فنڈز جاری کرنے پر کانگریس حکومت پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ جبکہ ہائی کورٹ نے اس ضمن میں ریاست کے چیف سکریٹری، اسٹیٹ مائناریٹی ویلفیئر دپارٹمنٹ، وقف بورڈ اور وقارآباد کے ضلع کلکٹر کو نوٹس جاری کی ہے۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 23 جنوری کو ہوگی۔

یو این آئی مشمولات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.