ETV Bharat / state

حیدرآباد میں گنیش چترتھی کا پرامن اختتام

author img

By

Published : Sep 13, 2019, 11:12 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 12:48 PM IST

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن اور سٹی پولیس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 'تہوار کے دوران متعلقہ محکموں کو عوام کی جانب سے بہتر تعاون حاصل ہوا ہے۔'

حیدرآباد میں گنیش تہوار کا پرامن اختتام

میئر حیدرآباد بی رام موہن اور حیدرآباد پولیس کمشنر نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر گنیش جلوس کا پرامن اختتام ممکن نہیں تھا۔

حیدرآباد میں گنیش تہوار کا پرامن اختتام۔ویڈیو
کمشنر بلدیہ لوکیش کمار نے انتظامات سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جی ایچ ایم سی کے زیرانتظام علاقوں سے تقریبا ایک لاکھ مورتیوں کا وسرجن عمل میں آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمعہ کے روز دوپہر تک وسرجن کا سلسلہ جاری تھا۔لوکیش کمار نے بتایا کہ جی ایچ ایم سی کا عملہ سڑکوں کی صاف صفائی کر رہا ہے جبکہ حسین ساگر سے گنیش مورتیوں کی نکاسی کا کام تین روز میں مکمل کرلیا جائے گا۔

Intro:حیدرآباد میں گنپتی وسرجن کے پر امن اختتام پر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن اور حیدرآباد سٹی پولیس نے مشترکہ پریس کانفرنس کے ذریعے عوام اور جی ایچ ایم سی کا شکریہ ادا کیا_ میئر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن بی-رام موہن اور کمشنر حیدرآباد پولیس نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر گنیش کا مرکزی جلوس کا پر امن اختتام ممکن نہ تھا_ پریس کانفرنس کے دوران پولیس کمشنر نے سیکیورٹی سے متعلق تفصیلات فراہم کیں_
جبکہ کمشنر بلدیہ لوکیش کمار نے انتظامات سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جی ایچ ایم سی کے زیر انتظام علاقوں سے تقریبا ایک لاکھ مورتیوں کا وسرجن عمل میں آیا جس کا جمعہ کی دو پہر تک اختتام عمل میں آیا_ انہوں نےمزید بتایا کہ جی ایچ ایم سی عملہ صبح ہی سے صفائی کے انتظامات میں ہے سڑکوں کی صفائی مکمل کردی گئی جبکہ حسین ساگر سے گنیش مورتیوں کی نکاسی کا کام تین روز میں مکمل کرلیا جائے گا_

Body:حسین ساگر کے کنارے غرق آب کردہ مورتیوں کے اخراج کا منظر دیکھنے کیلئے عوام کا ہجوم امڈ پڑا ہجوم پر قابو پانے کیلئے پولیس کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑا_ زونل کمشنر مشرف فاروقی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کچرے کی نکاسی کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جو آج رات مکمل ہو جائیں گے_

Conclusion:1 مشرف فاروقی_ زونل کمشنر جی ایچ ایم سی
Last Updated : Sep 30, 2019, 12:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.