کے تارک راما راونے کہاکہ عوامی نمائندے ٹیکہ لینے کے لئے تیار ہیں۔"ہم تمام ٹیکہ لگانے کے لیے تیار ہیں اور سلسلے وار تمام عوامی نمائندے ٹیکہ لگوائیں گے۔
انہوں نے شہر حیدرآباد کے تلک نگر میں اربن پرائمری ہیلت کیرسنٹر میں ٹیکہ کے پروگرام کی شروعات کی۔
اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ عوامی نمائندے ٹیکہ لینے کے لئے تیار ہیں۔کےٹی آر نے کہا"ہم تمام ٹیکہ لگانے کے لیے تیار ہیں اور سلسلے وار تمام عوامی نمائندے ٹیکہ لگوائیں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صبح ساڑھے دس بجے دنیا کے سب سے بڑے ویکسینیشن پروگرام کا ورچولی آغاز کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ہر واقعہ پر نگاہ رکھا ہے اور صحیح وقت پر صحیح فیصلے لیے۔ 30 جنوری کو بھارت میں کورونا کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا، لیکن اس سے دو ہفتوں قبل ہی بھارت نے ایک اعلی سطحی کمیٹی کی تشکیل کر دی تھی۔