ETV Bharat / state

Ajit The Lion Book Launched حیدرآباد میں اجیت دی لائن کتاب کا اجرا

author img

By

Published : Jan 28, 2023, 2:20 PM IST

حیدرآباد کے سالا جنگ میوزیم میں مشہور و معروف اداکار حامد خان عرف اجیت کی زندگی پر 'اجیت دی لائن' کتاب کا اجرا مولانا آزاد اردو نیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر امین الحسن کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ The Book Ajit The Lion Launch In Hyderabad

حیدرآباد میں اجیت دی لائن کتاب کا اجرا
حیدرآباد میں اجیت دی لائن کتاب کا اجرا
حیدرآباد میں اجیت دی لائن کتاب کا اجرا

حیدرآباد: بالی ووڈ کی دنیا میں اداکار اجیت کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ پوری دنیا انہیں لائن کے نام سے جانتی ہے۔ فلمی دنیا میں آج بھی لوگ انہیں لائن کے نام سے جانتے ہیں۔ اجیت خان نے کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کی جس میں یادوں کی برات، زنجیر، کالی چرن، مغل اعظم، نیا دور اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔ انہوں نے 70 برس کی عمر تک فلموں میں کام کیا۔

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے سالا جنگ میوزیم میں مشہور و معروف اداکار حامد خان عرف اجیت کی زندگی پر 'اجیت دی لائن' کتاب کا اجراء مولانا آزاد اردو نیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر امین الحسن کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پرحیدرآباد ان ٹیکٹ کے کنوینر انورادھا ریڈی، اجیت کے فرزند شاہد علی خان اور دیگرموجود تھے۔ کتاب کے مصنف اقبال رضوی نے 15 سال میں اس کتاب کو تیار کیا ہے۔ یہ کتاب مشہور و معروف اداکار حامد خان عرف اجیت کی زندگی پر مبنی ہے۔ حامد خان عرف اجیت سنہ 1922ء میں شہر حیدرآباد کے علاقے گولکنڈہ میں پیدا ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:Pathaan Box Office: پٹھان نے ریلیز کے تیسرے دن 300 کروڑ روپے کی کمائی کی

جیت کی ابتدائی تعلیم گولکنڈہ کے سرکاری اسکول میں ہوئی اور اس بعد انہوں نے ضلع ورنگل میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ اجیت نے سنہ 1946 میں اپنی پہلی فلم شاہ مصر میں مرکزی رول ادا کیا۔ اجیت نے 200 فلموں میں کام کی۔ اجیت نے کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کی جس میں یادوں کی برات، زنجیر، کالی چرن، مغل اعظم، نیا دور اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔ انہوں نے 70برس کی عمر تک فلموں میں کام کیا۔حامد خاں عرف اجیت 22 اکتوبر سنہ 1998 کو انتقال کر گئے۔ ان کی آخری آرام گاہ گولکنڈہ کے قبرستان جمالی کنٹہ میں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.