لاک ڈاون کے نفاذ کے بعد غریب افراد کی امداد کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے ہر ماہ ایک خاندان کو دیڑھ ہزار روپئے اور مفت چاول دینے کا اعلان کیا تھا۔
ونستھلی پورم ڈاک خانہ کے باہر کھڑے ایک شخص کی جانب سے بنائی ویڈیو میں قطار میں کھڑی نیم بیہوش خاتون کو لوگ تسلی دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
وہاں موجود افراد نے بتایا کہ بیہوش ہونے سے قبل بھوک سے تڑپتی خاتون نے سڑک کنارہ موجود مٹی کو کھایا تھا۔
وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ کی جانب سے غریب افراد کو دیڑھ ہزار روپئے نقد رقم دینے کے اعلان کے بعد ریاست بھر میں ڈاک خانوں کے بھر لمبی قطاریں دیکھی جارہی ہے جبکہ لوگ صبح پانچ بجے سے یہاں آکر ٹھہر رہے ہیں۔