اس ضمن میں وزیر نے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وہ کورونا مثبت پائے گئے ہیں اور وہ گھر میں ہی قرنطینہ میں رہ رہے ہیں۔
انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جلد صحتیاب ہوجائیں گے اور تمام زیر التوا پروگرامز میں شرکت کریں گے۔
وزیر نے اپنے دوست احباب اور ان کے رابطے میں آئے تمام افراد سے کورونا ٹیسٹ کرانے کی اپیل کی۔
تلنگانہ میں اس سے قبل وزیر داخلہ محمود علی اور کئی ارکان اسمبلی متاثر ہوئے۔ بعد ازیں علاج کے بعد وہ صحتیاب بھی ہوئے۔ ریاست آندھراپردیش کے ارکان اسمبلی بھی اس وبا کی لپیٹ میں آئے پھر علاج کے بعد ٹھیک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:کرنول - چتور قومی شاہراہ پر سڑک حادثہ، چار بچے ہلاک