ETV Bharat / state

وزیراعلی تلنگانہ نے 6 ضمانتوں کا لوگو، پوسٹر اور درخواست فارم جاری کیا - ریونت ریڈی

Telangana to receive applications for six guarantees from Dec 28 وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے کہا کہ کانگریس پارٹی عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لئے سخت محنت کر رہی ہے۔ سکرٹریٹ میں منعقدہ پروگرام میں انہوں نے 6ضمانتوں کا لوگو، پوسٹر اور درخواست فارم جاری کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 27, 2023, 6:40 PM IST

حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے کہا کہ کانگریس پارٹی عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لئے سخت محنت کر رہی ہے۔ سکرٹریٹ میں منعقدہ پروگرام میں انہوں نے 6ضمانتوں کا لوگو، پوسٹر اور درخواست فارم جاری کیا۔ اس موقع پر ریونت ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات سے دیہاتوں اور بلدی وارڈس میں پانچ اسکیموں (مہالکشمی، رعیتو بھروسہ، گروہا جیوتی، اندرما اِنڈلو، چیوتا) سے متعلق درخواستیں قبول کی جائیں گی۔ آٹھ کام کے دنوں میں گرام سبھاوں میں یہ درخواستیں قبول کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسدالدین اویسی کی حکومت سے درخواست فارم اردو میں بھی جاری کرنے کا مطالبہ

اہل استفادہ کنندگان کو اسکیمات کا فائدہ پہنچانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کے پاس جائے گی اور ان سے انصاف کرے گی۔ تحصیلدار ہر منڈل کے لیے ذمہ داربنایاگیا ہے۔ ہرعہدیدار روزانہ دو مواضعات کا دورہ کرے گا۔ حکومت عوامی حکمرانی کے پروگرام کے بارے میں پرجوش ہے۔ واضح رہے کہ کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کانگریس کی چھ ضمانتوں کے لئے عوام سے وصول کی جانے والی درخواست کو اردو زبان میں بھی جاری کرے تاکہ اردو داں طبقہ کو سہولت ہوسکے۔ اس سلسلہ میں بیرسٹر اسد الدین اویسی نے ٹوئٹ کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.