حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کے سرورنگر پولیس اسٹیشن حدود میں چاقو کے حملے میں میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ پان شاپ لگانے کے لئے کرایہ کے مسئلہ پر ہوئے جھگڑے کے بعد یہ واردات پیش آئی۔ راجیو چوک ایس کے کلکشن کے مالک سونو کے ساتھ بحث وتکرار ہوئی جس کے بعد چیتو، اُدے اور شیوا پر حملہ کیاگیا۔ اس واردات کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا اور حملہ آور سونو سنگھ کو گرفتار کرکے ریمانڈ کر دیا۔ Stabbing Incident in Telangana
پولیس نے کہاکہ تمام زخمیوں کی حالت بہتر ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔ اس حملہ کی واردات کے مناظر سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئے۔ پولیس، سی سی ٹی وی فوٹیجس حاصل کررہی ہے اور اس کی بنیاد پر تفتیش کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: Girl Stabbed in Hyderabad عثمانیہ یونیورسٹی کے قریب لڑکی پر چاقو سے حملہ
یو این آئی