ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں تحریک مسلم شبان کے دفتر پر علماء و دانشوران ملت کی ایک کانفرنس منعقد کی گئی۔
تحریک مسلم شبان صدر جناب مشتاق ملک نے تعمیر نو سیکریٹریٹ کا پلان عوام کے سامنے پیش کیا۔ اس پلان کے مطابق مسجد دوسری جگہ تعمیر کی جا رہی ہے۔
عثمانیہ ہسپتال کی قدیم عمارت مقفل

انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں اب تک تین مساجد کو حکومت کے عہدیداروں نے شہید کر دیا ہے۔ ایکخانہ عنبر پیٹ اور دو مساجد سیکریٹریٹ کے شہید کر دیا۔

حکومت ایک جانب اپنے آپ کو مسلمانوں کا ہمدرد بتاتی ہے تو دوسری جانب مساجد کی انہدامی کاروائی کرتی ہے۔
مولانا مفتی عبدالمغنی مظہری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیکریٹریٹ کی دو مساجد اس جگہ پر تعمیر کرے- ورنہ مسلم تنظیموں کی جانب سے احتجاج کیا جائے گا۔