ETV Bharat / state

تلنگانہ آر ٹی سی کےلیےکارگوخدمات منافع بخش - ٹی ایس آر ٹی سی

ٹی ایس آر ٹی سی محبوب نگر خطے میں کارگو سے اچھی آمدنی ہو رہی ہے۔ اس سروس کے شروع ہونے کے بعد سے سات ماہ کے دوران ایک کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ہے۔

تلنگانہ آر ٹی سی کےلیےکارگوخدمات منافع بخش

author img

By

Published : Jan 27, 2021, 10:24 AM IST

تلنگانہ حکومت کی جانب سے ٹی ایس آر ٹی سی کو تقویت دینے کےلیے شروع کی جانے والی پہل اور اقدام سےاچھے نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ جو ہڑتال اور کورونا وائرس کی وجہ شدید متاثر ہوئی تھی۔

ٹی ایس آر ٹی سی کارگو اور پارسل خدمات، جو ابتدا میں حیدرآباد میں شروع کی گئی ، اب محبوب نگر خطے میں بھی منافع حاصل کررہی ہے۔ گزشتہ سات ماہ کے دوران ، محبوب نگر ریجن میں کارگو اور پارسل کے ذریعے ایک کروڑ روپے کا بزنس ہوا ہے۔

ٹی ایس آر ٹی سی محبوب نگر خطے میں کارگو سے اچھی آمدنی ہو رہی ہے۔ اس سروس کے شروع ہونے کے بعد سے سات ماہ کے دوران ایک کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ہے۔

آر ٹی سی میں کارگو خدمات گزشتہ سال 19 جون کو ریاستی حکومت کی ہدایت کے مطابق خطے میں مہیا کی گئیں۔ محبوب نگر ریجن کے 9 ڈپوز کے چھ کارگو بسز دستیاب ہیں۔اس کے علاوہ باقاعدہ مسافر بسوں میں بھی سامان اور کورئیرز بھیجے جارہے ہیں۔

56 کارگو کورئیر ایجنٹوں کے ساتھ ، 62 افراد باقاعدگی سے ان خدمات میں مصروف ہیں۔ 9 ڈپووں کے تحت 21 کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں۔ روزانہ 800 سے 900 پارسل اور کورئیرز مقامات تک پہنچائے جارہے ہیں۔ اس خطے میں روزانہ 60،000 سے زیادہ کی آمدنی ہوتی ہے۔

ٹی ایس آر ٹی سی قلیل مدت میں ہی کارگو پارسل اور کورئیر کی وسیع خدمات مہیا کررہا ہے ، جس سے آئندہ کروڑوں روپے کی آمدنی ہوسکتی ہے۔ 45،000 سے زیادہ پارسل اور کورئیرز محبوب نگر ڈپو کے اندر ہی پہنچائے گئے ، جس سے تقریبا 37 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی۔ اس کے بعد گدوال ڈپو میں 22 ہزار پارسل کے ذریعے 18 لاکھ محصول وصول کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.