اطلاعات کے مطابق سٹی اور میٹرو ایکسپریس بسوں میں 30 روپئے اقل ترین کرایہ تھا اس کو بڑھا کر 35 روپئے ہوگیا ہے جبکہ میٹرو ڈیلکس بسوں میں اقل ترین کرایہ 15 روپئے اور اعظم ترین کرایہ 45 روپئے ہوگا۔
پلے ویلوگو خدمات کے اقتل ترین کرایہ 6 روپئے کو بڑھاکر 10 روپئے کردیا گیا۔
آر ٹی سی کی ڈیلکس ایکسپریس، سوپر لکژری، گروڈا، راجدھانی، وجرا اور وینیلا بسوں کے بھی کرایوں پر نظرثانی کی گئی ہے۔
تلنگانہ آر ٹی سی بسوں کے تمام مجوزہ کرایوں پر عمل آج نصف شب سے ہوگا۔
آر ٹی سی کے کرایوں میں اضافہ پر حکومت نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارپوریشن کو فائدہ مند بنانے کےلیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
تلنگانہ حکومت کے کرایوں میں فی کیلومیٹر 20 پیسے کے حساب سے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ کرایوں پر نظرثانی کے بعد آر ٹی سی کو 750 کروڑ روپئے کا فائدہ ہوگا۔
حکومت کے فیصلہ پر تلنگانہ کانگریس پارٹی نے سخت تنقید کی ہے جبکہ پارٹی کے مطابق کرایوں میں اضافہ سے عوام پر مالی بوجھ بڑھے گا۔