کووڈ-19 کے مریضوں کے لیے بنائے گئے اسپتالوں میں بستروں کی تعداد سے متعلق معلومات تک عوام کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے تلنگانہ حکومت نے ویب سائٹ https://health.telangana.gov.in/ پر تلنگانہ کے سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں بستروں کی دستیابی سے متعلق اہم معلومات پوسٹ کرنا شروع کیا ہے۔
کووڈ-19 کے اسپتالوں میں بستروں کی دستیابی کے اسٹیٹس کو اپ ڈیٹ اس ویب سائٹ کے ذریعہ کیا جارہا ہے۔ اس ویب سائٹ کے مطابق 16,140 کووڈ مثبت مریض سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں اور ریاست بھر میں 27,061 خالی بستر ہیں۔
سرکاری اسپتالوں میں 9,838 بستر خالی ہیں، جبکہ 17,223 بستر پرائیویٹ اسپتالوں میں خالی ہیں۔ بہ حیثیت مجموعی آکسیجن اور آئی سی یو بستروں کے بشمول تلنگانہ بھر میں 43,201 بستر کووڈ مریضوں کے لیے ہیں۔ ان میں سے 13,860 سرکاری اسپتالوں اور 29,341 بستر پرائیویٹ اسپتالوں کے ہیں۔
یو این آئی