ETV Bharat / state

Mahmood Ali on BJP: بی جے پی فرقہ پرستی پر مبنی سیاسی پارٹی، محمد محمود علی

ریاست تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ’’فرقہ پرست سیاسی جماعت‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا: ’’بی جے پی فرقہ پرست پارٹی ہے جو ذات پات کی سیاست کرتی ہے اور دلتوں اور مسلمانوں کے ساتھ متعصبانہ رویہ رکھتی ہے۔‘‘ Mahmood Ali Calls BJP Communal party

author img

By

Published : Oct 21, 2022, 8:43 PM IST

بی جے پی فرقہ پرستی پر مبنی سیاسی پارٹی، محمد محمود علی

حیدرآباد: ’’نلگنڈہ میں پائے جانے والے فلوریڈ پینے کے پانی سے عوام پریشان تھے اور کئی لوگ متعدد بیماریوں کا شکار تھے۔ نلگنڈہ کے لوگ اس مسئلہ سے باہر نہیں آرہے تھے۔ مگر وزیر اعلیٰ کلوا کنٹلا چندرا شیکھر راؤ نے اس مسئلہ کو ہمیشہ کے لیے حل کیا اور گھروں تک نلوں کے ذریعہ پینے کا صاف پانی مہیا کروایا۔‘‘ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے منوگوڑ حلقہ اسمبلی کے لکّارم میں قطب شاہی مسجد میں نماز جمعہ کے بعد مصلیان سے بات کرتے ہوئے کیا۔Mahmood Ali in Hyderabad

انہوں نے کہا کہ ’’ملک بھر کی تمام ریاستوں میں جاری سبھی اسکیمیں حکومت تلنگانہ نے یہاں بھی لاگو کی ہیں اور ان تمام پر عمل بھی کیا جا رہا ہے۔ یہ کارنامہ صرف اور صرف حکومت تلنگانہ کا ہی امتیاز ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’وزیر اعلیٰ کلوا کنٹلا چندرا شیکھر راؤ متعدد خوبیوں کے مالک ہیں وہ اپنی سیکولرزم کے لیے ملک بھر میں معروف ہیں۔‘‘ محمود علی نے مزید کہا کہ ’’ تلنگانہ کی تشکیل سے ریاست ہر روز ترقی کی طرف گامزن ہے۔ پچھلے آٹھ برسوں میں ریاست تلنگانہ نے غیر معمولی ترقی کی ہے۔ جس کی مثال ملک بھر میں کہیں نہیں ملتی۔‘‘ Mahmood Ali Praises CM K Chandrashekar Rao

وزیر موصوف نے کہا کہ ’’سال 2014 سے قبل ریاست میں وظائف کے نام پر صرف دو سو روپئے فراہم کئے جاتے تھے۔ مگر تشکیل تلنگانہ کے بعد سے وظائف کی رقم میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔ حکومت تلنگانہ نے اولڈ ایج، بیواؤں، بنکروں، ایڈز مریضوں کو ہر ماہ 2016 روپئے وظیفہ جاری کررہی ہے، جبکہ جسمانی طور معذور افراد کے لئے 3016 روپئے ماہانہ وظیفہ دیا جارہا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں سنگل ویمن کے لیے کسی قسم کے وظائف نہیں دئے جاتے سوائے تلنگانہ کے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ’’چند افراد گجرات ماڈل کا ڈھنڈورا پیٹتے پھر رہے ہیں جس کی کوئی حقیقیت نہیں ہے۔ گجرات کے لوگ ملازمت، بجلی، پانی کے مسائل سے دو چار ہیں۔ اور وہاں کے لوگ خطِ افلاس سے نیچے کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ اگر ملک بھر میں کوئی ریاست ماڈل ہے تو وہ صرف اور صرف تلنگانہ کی ریاست ہے۔ کیونکہ ریاست بھر میں پچھلے آٹھ برسوں سے مجموعی طور پرغیر معمولی ترقی ہورہی ہے۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے سی آر نہ صرف تلنگانہ کی عوام کے دلدادہ ہیں، بلکہ دیگر ریاستوں کی عوام میں بھی کافی مقبول ہیں۔ ملک بھر کے عوام کی نظریں کے سی آر پر ٹکی ہوئی ہیں کہ وہ قومی سیاست میں وزیر اعظم کے طور پر ذمہ داری سنبھالیں تاکہ ملک کو تلنگانہ کی طرح کامیابی کی منزلیں طے کر اسکیں۔‘‘

محمد محمود علی نے کہا مزید کہ کے سی آر نے تلنگانہ میں کسانوں کے لیے انوکھی اسکیموں کو عملی جامہ پہنایا ہے جن کو دیکھ کر دیگر پارٹیوں کے قائدین متعجب ہیں۔ وزیر داخلہ نے اس ضمن میں رعیتو بندھو، رعیتو بیمہ، چوبیس گھنٹے مفت بجلی اور مفت پانی کا ذکر کیا۔ علاوہ ازیں اقلیتی ریسیڈینشیل اسکولز، چیف منسٹر اوورسیز اسکالرشپ، شادی مبارک، فیس ری امبرسمنٹ، سول سروسز کی مفت کوچنگ، ڈبل بیڈروم اور دیگر اسکیمات کا تفصیلی ذکر کیا۔ محمد محمود علی نے پارٹی میں شامل کارکنان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’پارٹی کے قوانین کے تحت خدمات انجام دیں۔ اور کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی عوامی پارٹی ہے جس میں محنتی اور خدمت گزار پارٹی کارکنان کی خدمات کا اعتراف کیا جاتا ہے۔ ٹی آر ایس پارٹی دیگر پارٹیوں کی طرح صرف الیکشن کے وقت متحرک نہیں رہتی بلکہ ہر روز، ہر وقت عوام کی خدمات میں مصروف رہتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریاست کی عوام مختلف مقامات سے مسلسل ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے بی جے پی کو فرقہ پرست پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا: ’’بی جے پی فرقہ پرست پارٹی ہے جو ذات پات کی سیاست کرتی ہے اور دلتوں اور مسلمانوں کے ساتھ متعصبانہ رویہ رکھتی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہندوستان کی تاریخ گواہ ہے کہ کوئی بھی فرقہ پرست پارٹی کبھی کامیاب نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی مستقبل میں کامیاب ہوگی۔‘‘ Mahmood Ali Calls BJP Communal party

محمد محمود علی نے کہا کہ ’’بی جے پی کے فرقہ پرست قائدین تلنگانہ کے اتحاد و اتفاق اور امن و امان کو بگاڑنے کی لاکھ کوششیں کرلیں، تلنگانہ حکومت ان کے ناپاک ارادوں کو کبھی کامیاب ہونے نہیں دے گی۔‘‘ محمد محمود علی نے منوگوڑ حلقہ اسمبلی کی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے قیمتی ووٹ کو کار کے نشان پر دے کر ٹی آر ایس امدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں تاکہ منوگوڑ حلقہ کو بھی ترقی حاصل ہو۔‘‘ وزیر داخلہ محمد محمود علی نے منوگوڑ کے مسلمانوں کو ٹی آر ایس پارٹی کی اسکیموں اور پالیسیوں کے متعلق جانکاری دینے اور انہیں ووٹ کے صحیح استعمال کے لیے چند مسلم قائدین ذمہ داروں کو منوگوڑ کے تمام منڈلوں کو روانہ کیا جن میں رکن کونسل فاروق حسین، صدور نشین مسیح اللہ خاں، امتیاز اسحاق، محمد سلیم، سینیر پارٹی قائدین عنایت علی باقری،بابا فصیح الدین، نرنجن ولی، سید منیر الدین، خواجہ عارف الدین، اکبر حسین، وحید الدین احمد، منور خاں، شریف الدین، بدر الدین، عبد الباسط، مقیت چندا، سید اعجاز، محمد قدیر شامل ہیں ہر ایک گروپ میں سات تا آٹھ قائدین موجود ہیں جو مستقل طور پر انتخاب تک منوگوڑ ہی میں قیام کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.