ETV Bharat / state

'تلنگانہ حکومت کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تیار ہے' - کے چندرشیکھرراؤ

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراؤ نے ریاستی اسمبلی میں کہا ہے کہ حکومت کرونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے اور وہ کرونا وائرس کے پہلے معاملہ کا انکشاف ہونے کے بعد گزشتہ 11دنوں سے مناسب انتظامات کررہی ہے۔

'تلنگانہ حکومت کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تیار ہے'

author img

By

Published : Mar 14, 2020, 4:26 PM IST

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ پریشان نہ ہوں کیونکہ ریاستی حکومت اس موذی وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے تمام احتیاطی اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بعض ریاستوں جیسے دہلی،کرناٹک نے پہلے ہی اقدامات شروع کئے ہیں جن میں پُرہجوم مقامات سنیماگھروں،مالس اورتعلیمی اداروں کو عارضی طورپر بند کرنا شامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ شمس آباد ایرپورٹ پر 200میڈیکل اسٹاف کی ٹیم مرکزی حکومت کی ٹیمس کے ساتھ 24گھنٹے نگرانی کررہی ہے۔یہ ٹیمیں چوکس ہیں اور بیرونی ممالک سے واپس آنے والے افراد کی جانچ کا کام کیاجارہا ہے۔

کسی بھی قسم کا مشتبہ معاملہ سامنے آنے پر فوری طورپر ان مریضوں کو الگ تھلگ کیاجارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پہلے ہی حکومت نے دھولاپلی فاریسٹ اکیڈیمی اور ہریتا ریزارٹس وقارآباد میں الگ تھلگ مقامات تیار کئے ہیں تاکہ مشتبہ علامات والے افراد کو وہاں رکھاجاسکے۔

انہوں نے کہاکہ سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں علحدہ وارڈس بنائے گئے ہیں تاکہ اس وائرس کے مثبت علامات کے ساتھ رجوع ہونے والوں کا علاج کیاجاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.