ناجائز تعلقات پر ایک آشنا اور اس کی داشتہ نے خودکشی کرلی۔ان دونوں کے رشتہ دار ان کے ناجائز تعلقات کے مخالف تھے۔
یہ واقعہ تلنگانہ کے نلگنڈہ کے کاتے پلی منڈل کے گُڈی واڑہ گاؤں میں پیش آیا۔
آشنا کی شناخت 26سالہ آر سرینواس اور داشتہ کی شناخت 16سالہ مہیشوری کے طورپر کی گئی ہے جو ایک دوسرے کے پڑوسی بتائے جاتے ہیں۔
سرینواس پہلے سے شادی شدہ ہے۔گاؤں والوں نے دونوں کی لاشوں کو گاؤں کے نواح میں واقع کھیت میں پایا۔
سرینواس کی پہلے ہی موت ہوگئی تھی اور ناگیشوری بے ہوشی کی حالت میں تھی جس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرس نے اس کو مردہ قراردیا۔
ان دونوں کے قریب سے کیڑے مار دوا کی ایک بوتل بھی دستیاب ہوئی۔سرینواس کے ناجائز تعلقات ناگیشوری سے ہوگئے تھے تاہم ان دونوں کے رشتہ داروں نے اس کی مخالفت شروع کی تھی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔