نئی دہلی: بی جے پی کے خلاف قومی سطح پر سیاسی اتحاد کی کوششوں میں مصروف کے ٹی آر ایس کے سربراہ چندر شیکھر راؤ نے بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی اور بھارتیہ کسان مورچہ کے صدر راکیش ٹکیت سے ملاقات کی۔
قومی دار الحکومت دہلی میں ہوئی یہ ملاقات مرکز کی مودی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کے خلاف مختلف ہم خیال سیاسی جماعتوں کو متحد کرنے کی مہم کا ایک حصہ تھی۔ KCR meets Subramanian Swamy and Rakesh Tikait
وزیراعلی تلنگانہ جو دہلی میں کیمپ کئے ہوئے ہیں۔ اس سلسلہ میں اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔وزیراعلی نے ان دونوں رہنماؤں کے اعزاز میں لنچ کا اہتمام کیا۔
Mahmood Ali Meeting with Officials: وزیر داخلہ کی جیل محکمے کے اعلی افسران کے ساتھ میٹںگ
سمجھاجاتا ہے کہ ملک میں ہونے والی تبدیلیوں کے سلسلہ میں ان رہنماوں سے بات چیت کی گئی۔ اس ملاقات کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے کیونکہ ایک مرتبہ پھر مرکز میں مخالف بی جے پی محاذ کی تشکیل کی قیاس آرائیاں سامنے آرہی ہیں۔ پہلے ہی تمل ناڈو کے وزیراعلی اسٹالن کے ساتھ ساتھ مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی، راو کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔ اسی سلسلہ کی کڑی کے حصہ کے طورپر 20فروری کو چندرشیکھرراو نے مہاراشٹر کے وزیراعلی اُدھوٹھاکرے سے ممبئی میں ملاقات کی تھی جس میں اُدھوٹھاکرے نے وفاقی انصاف کے لئے چندرشیکھرراو کی جدوجہد کی مکمل حمایت کی تھی۔
یواین آئی