ETV Bharat / state

تلنگانہ کے وزیراعلی کے سی آر دہلی سے حیدرآباد روانہ

کےسی آر نے تلنگانہ میں میں 6 گھریلو ایرپورٹز کے قیام سے متعلق مرکزی وزرا سے تبادلہ خیال کیا۔ اور یہ اپیل کی کہ اس معاملے میں مرکز فوری فیصلہ کرے۔ اس کے علاوہ وزیر اعلی کے سی آر نے ریاست کو فنڈز دینے اور ترقی میں حصہ ادا کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

author img

By

Published : Dec 13, 2020, 1:18 PM IST

تلنگانہ کے وزیراعلی کے سی آر دہلی سے حیدرآباد روانہ
تلنگانہ کے وزیراعلی کے سی آر دہلی سے حیدرآباد روانہ

تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو دہلی سے حیدرآباد روانہ ہوگئے ہیں۔ وزیر اعلی نے اپنے تین دوزہ دہلی دورے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور متعدد مرکزی وزرا سے ملاقات کی۔

ہفتے کے روز انھوں نے وزیر اعظم مودی، مرکزی شہری ترقیاتی امور کے وزیر سے ملاقات کی۔ اس سے قبل، انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور آبپاشی کے وزیر سے ملاقات کی۔اور ریاست سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

کےسی آر نے تلنگانہ میں میں 6 گھریلو ایرپورٹز کے قیام سے متعلق مرکزی وزرا سے تبادلہ خیال کیا۔ اور یہ اپیل کی کہ اس معاملے میں مرکز فوری فیصلہ کرے۔ اس کے علاوہ وزیر اعلی کے سی آر نے ریاست کو فنڈز دینے اور ترقی میں حصہ ادا کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ کے سی آر کا دہلی دورہ حکمت کے تحت ہے۔بی جے پی کے تلنگانہ میں بڑھتےقدم اور پچھلے انتخابات میں بی جے پی کے بہتر مظاہرے کے پس منظر میں کیا گیا دورہ ہے ۔ کیونکہ مستقبل میں وزیر اعلی کے سی آر کے پاس یہ جواز موجود رہے گا کہ انھوں نے مرکز سے ریاست کو فنڈز دینے اور اس کی ضرورت کو پوارا کرنے کی اپیل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:'مرکز غریبوں کو کارپوریٹ ہیلتھ کیئر فراہم کررہی ہے'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.