ETV Bharat / state

آرٹی سی سے متعلق تلنگانہ کابینہ کا اجلاس - آرٹی سی کی ہڑتال

ریاست تلنگانہ کی کابینہ کا اجلاس ایک یا دو دن میں منعقد ہونے کی توقع ہے جس میں آرٹی سی کی ہڑتال، اس کے متبادل انتظامات پر تبادلہ خیال کیے جانے کا امکان ہے۔

آرٹی سی سے متعلق تلنگانہ کابینہ کا اجلاس
author img

By

Published : Oct 29, 2019, 12:00 PM IST

ساتھ ہی مرکز کی جانب سے جاری کردہ موٹر وہیکل ایکٹ 2019 پر عمل،پرائیویٹ گاڑیوں کے لیے پرمٹس اور دیگر تجاویز اس اجلاس کے ایجنڈہ میں شامل ہیں جس پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

آرٹی سی ہڑتال کا آغاز اس ماہ کی پانچ تاریخ کو ہوا تھا جس کے پیش نظر اس اجلاس میں اہم فیصلے کیے جانے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ریاست کی 3 تا 4 ہزار روٹس پر گاڑیوں کو چلانے کے لیے پرائیویٹ آپریٹرس کو پرمٹس جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ریاستی حکومت کا ماننا ہے کہ آرٹی سی کی ہڑتال کا واحد حل پرائیویٹ گاڑیوں کے مالکین کو پرمٹس کی اجرائی ہے۔

توقع ہے کہ کابینہ اس سلسلہ میں فیصلہ کرے گی اور جلد ہی اس کا اعلان کردیاجائے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.