بی جے پی کی تلنگانہ یونٹ نے وزیراعلی کے چندریشیکر راو سے تلگو فلم انڈسٹری میں منشیات کے گٹھ جوڑ کی مکمل تحقیقات کرنے کی اپیل کی ہے۔ ایسی اطلاعات کے سامنے آنے کے بعد کہ اداکارہ رکول پریت سنگھ کو مبینہ طور پر ریا چکرورتی کے نامزد 15 اداکاروں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ جو ڈرگس لیتے اور فروخت کرتے ہیں۔ اس معاملے کی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ذریعہ تفتیش کی جارہی ہے۔
ان اطلاعات کے انکشاف کے بعد کہ منشیات کنٹرول بیورو کی تحقیقات کے دوران ریا چکرورتی نے اداکارہ رکول پریت سنگھ کا نام بھی مبینہ طور پر لیا ہے۔
تلنگانہ بی جے پی کے ترجمان کرشنا ساگر راؤ نے کہا "منشیات کنکشن کے معاملے نے اب بالی ووڈ میں بہت سارے ناموں کو بے نقاب کردیا ہے اور ٹالی ووڈ کی ایک اداکارہ کا نام بھی سامنے آیا ہے اور یہ کوئی حیرت کی بات نہیں ہے کیونکہ بہت سارے بڑے اداکار اور اداکارائیں نہ صرف منشیات استعمال کرتے ہیں بلکہ اس کے عادی بھی ہیں اور اسے سپلائی بھی کرتے ہیں۔
'ہم وزیر اعلی کے سی آر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حیدرآباد میں منشیات کے لعنت کی سنجیدگی سے تحقیقات کریں۔ کیونکہ اس لعنت کا شکار نہ صرف فلم انڈسٹری کے لوگ بلکہ کالج طلبا اور نوجوان نسل ہورہی ہے۔'
ترجمان نے مزید کہا کہ یہ "ستم ظریفی" ہے کہ رکول پریت سنگھ منشیات کے استعمال کے خلاف مہم کی سفیر تھیں۔ رکول پریت سنگھ نے سرکاری پروگراموں کے ذریعہ منشیات کے خلاف مہم چلائی تھی۔"
ترجمان نے مزید کہا ، "وہ تلنگانہ ریاست کی سفیربھی رہ چکی ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ بی جے پی اس مغربی ثقافت کی مذمت کرتی ہے جس سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے۔