ETV Bharat / state

Telangana BJP President In police custody تلنگانہ بی جے پی کے صدر پولیس حراست میں - تلنگانہ کی سیاست

تلنگانہ بی جے پی کے صدر سنجے بنڈی کمار کو پولیس نے حراست میں لیا ہے، سنجے حیدرآباد میں بی جے پی کارکنان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ Telangana BJP Chief Taken In Police Custody

تلنگانہ بی جے پی کے صدر پولیس حراست میں
تلنگانہ بی جے پی کے صدر پولیس حراست میں
author img

By

Published : Aug 23, 2022, 5:57 PM IST

Updated : Aug 23, 2022, 7:22 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کی جانب سے کہا گیا کہ ریاستی یونٹ کے صدر بنڈی سنجے کمار کو پولیس نے ضلع جنگگاؤں میں احتجاج کے دوران حراست میں لے کر کریم نگر میں واقع ان کی رہائش گاہ پرلے گئی۔ تنگانہ بی جے پی نے ایک ریلیز میں کہا کہ کمار کی 'پدایاترا' جنگگاؤں ضلع میں جاری ہے اور انہیں پامنور سے حراست میں لیا گیا، جہاں وہ احتجاج کررہے تھے۔

سنجے کمار حیدرآباد میں بی جے پی کارکنان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کررہے تھے، جس سے متعلق ان پر ایک ایف آئی آر درج ہوئی۔ دراصل تلنگانہ راشٹر سمیتی کی ایم ایل سی کویتا پر دہلی میں شراب بدعنوانی سے متعلق الزام عائد کیے گئے ہیں، جس کی مخالفت میں بی جے پی رہنماؤں اور کارکنان نے پیر کو احتجاج کیا، اسی دوران کئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا، ان میں سے کچھ قتل کی کوشش کرنے کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ Telangana BJP Chief Taken In Police Custody

سنجے کمار کے خلاف پولیس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے ریاستی بی جے پی کے جنرل سکریٹری جی پریمندر ریڈی نے الزام لگایا کہ ٹی آر ایس حکومت نہیں چاہتی کہ کمار کی 'پدایاترا' جاری رہے۔ ریڈی نے کہا کہ 'پدایاترا' وہیں سے دوبارہ شروع ہوگی جہاں روکی تھی۔ انہوں نے بی جے پی کارکنان سے کہا کہ وہ پولیس کی کارروائی کے خلاف آج شام ریاست بھر میں پر امن احتجاج کریں۔ وہیں بی جے پی نے کہا کہ سنجے کمار کو پولیس کریم نگر میں ان کی رہائش گاہ لے گئی ہے۔ Telangana BJP President In police custody

بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا نے آج تلنگانہ ریاستی بی جے پی صدر بنڈی سنجے کی گرفتاری کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اس کا جمہوری طریقے سے مقابلہ کرے گی اور آئندہ انتخابات میں تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) حکومت اور کے سی راؤ کا صفایا ہوجائے گا۔

ایک بیان میں نڈا نے کہاکہ میں ٹی آر ایس حکومت کے ذریعہ تلنگانہ بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کی غیر قانونی گرفتاری کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ وزیراعلی کے سی راؤ یہ دیکھ کر حیران ہیں کہ بی جے پی کو ریاست میں ان کی خاندان پر مبنی بدعنوان حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر حمایت مل رہی ہے۔

بی جے پی صدر نے کہا کہ ہم جمہوری طریقے سے لڑیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں ٹی آر ایس اور کے سی آر کا صفایا ہو جائے۔

یہ بھی پڑھیں: BJP Suspends T Raja Singh بی جے پی نے ٹی راجہ سنگھ کو پارٹی سے معطل کردیا

Last Updated : Aug 23, 2022, 7:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.