ETV Bharat / state

فوڈ پائزننگ سے طالبات کی صحت متاثر - ریزیڈنشل اسکول

حیدرآباد کے ریزیڈنشل اسکول میں غذا کے باعث تقریباً 30 طالبات کی صحت متاثر ہوئی ہے جنہیں علاج کے لیے نیلوفر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

فوڈ پائزننگ سے طالبات کی صحت متاثر
author img

By

Published : Jul 8, 2019, 4:56 PM IST

یہ واقعہ ونئے نگر میں واقع تلنگانہ حکومت کے تحت چلائے جانے والے حیدرآباد کے ایک ریزیڈنشل اسکول کے گرلز ہاسٹل میں پیش آیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق تقریبا تیس لڑکیوں کو علی الصبح پیٹ درد کی شکایت کے بعد ہسپتال لایا گیا اور اُن کا علاج جاری اور ممکنہ طور پر شام تک اسکول روانہ کیا جائے گا۔

فوڈ پائزننگ سے طالبات کی صحت متاثر

چھ ماہ کے اندر ریزیڈنشل اسکول میں فوڈ پوائزننگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل بھی چار مینار ریزیڈنشل اسکول فار گرلز میں اس طرح کا واقعہ پیش آچکا ہے۔

رکن اسمبلی نام پلی جعفر حسین معراج نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ریزیڈنشل اسکول میں فوڈ انسپکٹر کے تقرری کیلئے نمائندگی کریں گے۔

تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے بتایا کہ حکومت آئندہ اس طرح کے واقعات پر قابو پانے کے اقدامات کریگی۔

ڈسٹرکٹ مائینارٹی ویلفئیر آفیسر قاسم حسین نے دواخانہ پہنچ کر لڑکیوں کی عیادت کی۔

Intro:تلنگانہ حکومت کے تحت چلائے جانے والے حیدرآباد کے ایک ریسڈینشل اسکول میں تقریبا 30 طالبات سمیت غذا سے متاثر ہوئیں جنہیں علاج کیلئے فی الفور نیلوفر ہاسپٹل منتقل کروایا گیا_ یہ واقعہ و نئے نگر کالونی میں واقع لڑکیوں کے ہاسٹل میں پیش آیا آر ایم او نیلوفر ہاسپٹل کی اطلاع کے مطابق تقریبا تیس لڑکیوں کو علی الصبح پیٹ درد کی شکایت کے بعد ہسپتال سے رجوع کیا گیا_ دواخانے میں لڑکیوں کا علاج جاری ہے ممکنہ طور پر شام تک انہیں اسکول روانہ کردیا جاۓ گا_
چھ ماہ کے اندر ریسڈینشل اسکول میں فوڈ پائزننگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل چارمینار ریسڈینشل اسکول فار گرلز میں بھی اس طرح کا واقعہ ہوچکا ہے

Body:رکن اسمبلی نام پلی جعفر حسین معراج نے ای ٹی وی بھارت کے سوالات کے جواب میں کچھ حد تک لاپرواہی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مینارٹی ریدڈنشل اسکول میں فوڈ انسپکٹر کے تقرر کیلئے نمائندگی کریں گے_
وزیر داخلہ محمد محمود علی نے بتایا کہ حکومت آئندہ اس طرح کے واقعات پر قابو پانے کے اقدامات کریگی_
ڈسٹرکٹ مینارٹی ویلفئیر آفیسر قاسم حسین نے دواخانہ پہنچ کر لڑکیوں کی عیادت کی_

Conclusion:بائٹ 1- جعفر حسین معراج_ رکن اسمبلی نام پلی
بائٹ2 _ محمد محمود علی_ ریاستی وزیر داخلہ
بائٹ 3قاسم حسین_ ڈسٹرکٹ مینارٹی ویلفئیر آفیسر
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.