ETV Bharat / state

غیرت کے نام پر داماد کا قتل، قاتلوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ - Hyderabad news

حیدرآباد میں ایک لڑکی کے والدین نے اپنے داماد کا قتل کروادیا کیونکہ اس کا تعلق کسی اور ذات سے تھا۔ پولیس اس معاملے میں سنجیدگی سے تفتیش کررہی ہے۔

image
image
author img

By

Published : Sep 30, 2020, 5:14 PM IST

تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی اونتی ریڈی کے شوہر ہیمنت کو اونتی کے رشتہ داروں نے غیرت نے نام پر قتل کردیا تھا کیونکہ ان دونوں کی الگ الگ ذات تھی، اس کے باوجود ان دونوں نے شادی کی تھی جس پر اونتی ریڈی کے والدین نے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ مل کر اپنی بیٹی کے شوہر کو ہلاک کردیا۔

اس معاملے میں اپنے سسرالی رشتہ داروں کے ساتھ اونتی ریڈی نے بدھ کے روز سائبرآباد پولیس کمشنر وی سی سجنار سے ملاقات کی۔

پولیس نے اس سنسنی خیز معاملہ میں اونتی کے رشتہ داروں کو گرفتار کیا تھا۔ بدھ کے روز اونتی ریڈی نے اپنے سسرالی رشتہ داروں کے ساتھ کمشنر پولیس سائبرآباد وی سی سجنار سے ملاقات کرتے ہوئے ہیمنت کے قاتلوں کو سخت سزا دلانے کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اونتی فی الحال اپنے سسرالی رشتہ داروں کے ساتھ مقیم ہے۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ اس کے سسرالی رشتہ داروں کی زندگی کو خطرہ ہے، اس نے پولیس تحفظ کی خواہش کی۔

اسی دوران گچی باولی پولیس نے اس معاملہ میں مزید پوچھ گچھ کے لیے اونتی کے باپ لکشما ریڈی اور دیگر کو بھی تحویل میں لے لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزمین سے آئندہ پانچ دنوں تک پوچھ گچھ کی جائے گی۔

اونتی ریڈی اور ہیمنت چار سال سے ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔ ان دونوں نے رواں برس جون میں شادی کی تھی تاہم اس شادی سے اونتی کے والدین اور دیگر رشتہ دار سخت ناراض جنہوں نے ہیمنت کا اغوا کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا۔

پولیس نے اس معاملہ میں تاحال 14 افراد بشمول اونتی کے والدین کو گرفتار کرلیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.