ریاست تلنگانہ میں اب تک چین سے آئے 52 تیلگو زبان بولنے والے افراد کی طبی جانچ کی گئی ہے، ان میں سے 25 افراد کے نمونے پونے اور 25 تلنگانہ کے گاندھی اسپتال میں بھیجے گئے ہیں۔
ریاست کے وزیر صحت ای راجندر نے کہا ہے 'ریاست میں اب تک کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے، چین سے ریاست آنے والے ہر فرد کی طبی جانچ کروائی جارہی ہے'۔
یہ بھی پڑھیے
بھارت نے نیوزی لینڈ کو 348 رنز کا ہدف دیا
اروند کیجریوال کے اہل خانہ سے خاص گفتگو
انہوں نے مزید کہا 'چین سے آنے والے 52 تلگو زبان بولنے والے افراد کے تمام طبی معائنے کروائے گئے۔ ان میں سے 25 افراد کے نمونے پونے اور دیگر 25 کے نمونے گاندھی اسپتال بھیجے گئے۔ سوائن فلو اور کرونا وائرس کی علامات ایک ہی طرح کی ہوتی ہیں۔
وزیر صحت نے کہا 'تلنگانہ میں ایک کال سنٹر کا بھی قیام عمل میں لایا گیا ہے اور گاندھی اسپتال میں کرونا وائرس کی جانچ کے لئے لیب قائم کیا گیا ہے۔ دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور اے پی کے عوام کے مختلف نمونوں کی یہاں جانچ کی جارہی ہے۔ مشتبہ مریضوں کے نمونوں کی جانچ کرتے ہوئے اندرون چند گھنٹے ہی ان کی رپورٹس تیار کی جارہی ہیں'۔
انہوں نے مزید کہا 'گاندھی ہسپتال کے ساتھ ساتھ چیسٹ ہسپتال،فیور ہسپتال میں علیحدہ وارڈس ایسے مشتبہ مریضوں کے لئے قائم کئے گئے ہیں'۔
یہ بھی پڑھیے
شاہین باغ فائرنگ: کپل گوجر کے والد نے کیا کہا؟
سی اے اے مخالف احتجاج کے دوران لاٹھی چارج