ETV Bharat / state

آر ٹی سی کے ہڑتالی ملازمین کا جلسہ، اپوزیشن رہنماؤں کا خطاب

تلنگانہ آر ٹی سی کے ملازمین کی ہڑتال آج 26 ویں دن میں داخل ہوگئی۔

آر ٹی سی کے ہڑتالی ملازمین کا جلسہ، اپوزیشن رہنماؤں کا خطاب
author img

By

Published : Oct 30, 2019, 10:40 PM IST

ہائیکورٹ کی اجازت کے بعد آج احتجاجی ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے حیدرآباد کے سرونگر میں واقع اسٹیڈیم میں جلسہ منعقد کیا۔

آر ٹی سی کے ہڑتالی ملازمین کا جلسہ، اپوزیشن رہنماؤں کا خطاب

روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو حکومت میں ضم کرنے کے مطالبہ کے تحت جاری ہڑتال کے 26 ویں دن سرورنگر اسٹیڈیم میں سکالاجنولاسمے کے عنوان پر احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔

احتجاجی جلسہ میں مختلف اپوزیشن پارٹیوں کے نمائندوں نے شرکت کی اور ملازمین کی حمایت کا اعلان کیا۔ جلسہ میں آر ٹی سی ملازمین اور ان کے افراد خاندان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر آر ٹی سی جے اے سی کے کنوینر اشوتماریڈی نے مقصد حاصل ہونے تک اپنے احتجاج کو جاری رکھنے کا ہڑتالی ملازمین سے مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست تلنگانہ کے حصول کےلیے آرٹی سی ملازمین کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

احتجاجی جلسہ سے مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے بھی مخاطب کیا۔ اس موقع پر جلسہ گاہ کے اطراف و اکناف ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے مسافرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

TAGGED:

RTC strike
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.