یہ حادثہ تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے الگونورو علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب کریم نگر۔ حیدرآباد کی شاہراہ کے مانیروپُل پر سے گذرنے کے دوران کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ کار پُل پر سے نیچے گر گئی۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ اس کی بیوی شدید زخمی ہوگئی۔ مرنے والے شخص کی شناخت سرینواس کے طورپر کی گئی ہے جبکہ اس کی بیوی شدید زخمی ہوگئی۔
اس حادثہ پر وہاں پہنچا پولیس کانسٹیبل پُل پر سے کار کو نیچے دیکھ رہا تھا کہ اس نے اپنا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں وہ بھی نیچے گرکر زخمی ہوگیا۔ یہ کانسٹیبل ون ٹاون پولیس اسٹیشن کا ہے جس کی شناخت شنکر کے طورپر کی گئی ہے۔
مرنے والے سرینواس کا تعلق کریم نگر کے سبھاش نگر سے ہے۔ کریم نگر ضلع سے ورنگل ضلع جانے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ کے نتیجہ میں حیدرآباد۔کریم نگر شاہراہ پر ٹریفک بڑے پیمانہ پر جام ہوگئی۔پولیس نے وہاں پہنچ کر ٹریفک کو بحال کیا۔