ETV Bharat / state

Road Accident in AP: اے پی میں سڑک حادثہ، بنگلور کے سب انسپکٹر، کانسٹیبل سمیت تین افراد ہلاک - آندھراپردیش کے ضلع چتور میں سڑک حادثہ

حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ سب انسپکٹراویناش، کانسٹیبل انل، ڈرائیوربھونیش موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر دو افراد زخمی ہوگئے۔ Road Accident in AP

اے پی میں سڑک حادثہ
اے پی میں سڑک حادثہ
author img

By

Published : Jul 24, 2022, 5:39 PM IST

تروملا کو درشن کے لیے جانے کے دوران آندھراپردیش کے ضلع چتور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع کے پی کوتہ کوٹہ علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار الٹ گئی۔ Road Accident in AP

تفصیلات کے مطابق بنگلور کے شیواجی نگر پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر 29 سالہ اویناش، کانسٹیبل 26 سالہ انل، دکشت، شراون، بسنت، ڈرائیور 30 سالہ بھونیش تروملا کو درشن کے لیے جارہے تھے کہ پی کوتہ کوٹہ کے قریب کار ڈرائیورنے گاڑی کا توازن کھودیا اوریہ کار سڑک کے کنارے لگے پول سے ٹکراگئی جس کے بعد کار الٹ گئی۔

حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ سب انسپکٹراویناش،کانسٹیبل انل، ڈرائیوربھونیش موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر دو زخمی ہوگئے۔ ان کو علاج کے لیے چتور کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس حادثہ کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: Three Killed in Road Accident: رامبن میں سڑک حادثہ، تین افراد ہلاک متعدد زخمی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.