ETV Bharat / state

'وزیراعظم تشہیر کے بجائے ریاستوں کا دورہ کریں'

author img

By

Published : May 22, 2021, 7:58 PM IST

تلنگانہ کے وزیر پنچایت راج ای دیاکر راو نے واضح کیا ہے کہ ماضی میں کسی بھی وزیراعلی نے ورنگل کے ایم جی ایم اسپتال پر توجہ نہیں دی۔ورنگل کی سنٹرل جیل کی منتقلی کے ذریعہ وہاں پر سوپر اسپیشلٹی اسپتال کی تعمیر کانشانہ رکھاگیا ہے۔

دیاکرراو
دیاکرراو

انہوں نے گذشتہ روز وزیراعلی کی جانب سے ایم جی ایم اسپتال اور ورنگل جیل کے معائنے کے موقع پر کئے گئے فیصلوں پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پوچھا کہ آیا ملک کے کسی وزیراعلی یا مرکزی وزیر نے کووڈ کے وارڈس کا معائنہ کیا۔جبکہ تلنگانہ کے وزیراعلی نے کووڈ کے وارڈس کا معائنہ کرتے ہوئے کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں بھروسہ پیدا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایم جی ایم اسپتال میں تکنیکی اسٹاف کی کمی ہے اور وزیراعلی نے جلد ہی اس اسٹاف کی کمی کو دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اسپتال میں آکسیجن اور دوائیں بڑی تعداد میں موجود ہیں۔سنٹرل جیل کو منتقل کرنے کا فیصلہ بہتر ہے کیونکہ جیل کے پیچھے 23ایکڑ اراضی خالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی چاہتے ہیں کہ وہاں پر ایک سوپر اسپیشلٹی اسپتال کا قیام عمل میں لایا جائے اور جیل کو میٹرنٹی و چائلڈ کیئر سنٹر میں تبدیل کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی چاہتے ہیں کہ ورنگل کو صحت کا مرکز بنایا جائے جس کے لئے ضلع ورنگل کے عوام کی طرف سے وہ وزیراعلی سے تشکر کا اظہار کرتے ہیں۔

دیاکر راو نے واضح کیا کہ انہوں نے اپنی سیاسی زندگی میں اس طرح کا وزیراعلی نہیں دیکھا۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ وزیراعظم مودی کو چاہیے کہ وہ تشہیر کے بجائے ریاستوں کا دورہ کریں تاکہ حقیقی صورتحال معلوم کی جاسکے۔

وزیراعظم کو ملک میں گجرات کے سوا کوئی دوسری ریاست نظر نہیں آرہی ہے۔مرکزی وزراء کو بھی چاہئے کہ وہ ریاستوں کا دورہ کریں۔بی جے پی کے لیڈروں کو چاہیے کہ وہ غیر ضروری باتوں اور بیانات سے گریز کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.